مقبوضہ کشمیر کے عوام عظیم الشان تاریخ رقم کررہے ہیں ،بیس کیمپ کاکردارجوہونا چاہیے تھا وہ ادا نہیں ہو رہاجومایوس کن ہے، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi مقبوضہ کشمیر کے عوام عظیم الشان تاریخ رقم کررہے ہیں ،بیس کیمپ کاکردارجوہونا چاہیے تھا وہ ادا نہیں ہو رہاجومایوس کن ہے، عبدالرشید ترابی{/AF}

مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام عظیم الشان تاریخ رقم کررہے ہیں ،بیس کیمپ کاکردارجوہونا چاہیے تھا وہ ادا نہیں ہو رہاجومایوس کن ہے،کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے زیر اہتمام کشمیرمشاورتی کانفرنس میں قائدین نے جن خیالات کا اظہار کیا گیا وہ قابل غور ہیں مقبوضہ کشمیرکی سنگین صورت حال کے پیش نظر مظفرآباداور اسلام آباد میں بڑے یکجہتی مظاہر ے ہونے چاہیے تاکہ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو حوصلے کا پیغام ملے اور اسلام آباد اور عالمی ضمیر کو جھنجوڑا جائے، اس وقت عوام سے جڑے رہنا نہایت ضروری ہے ورنہ ردعمل کی کیفیت بہت بڑے بحران کی شکل اختیار کرسکتی ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے قانون سازاسمبلی میں خطاب اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ کشمیری قیادت وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اس وعد ے کے ایفاء ہونے کے منتظر ہے کہ کشمیریوں سے مشاورت کریں گے مگر اب تک سکوت ہے عالمی سطح پر کشمیر کے حوالے سے کوئی سرگرمی نہیں ہمارے تحفظات کاازالہ کیا جائے ہندوستان مقبوضہ کشمیر پر اپنا قبضہ مستحکم کرنے کے لیے ہر طرح کے وسائل استعمال کررہا ہے حکومت آزادکشمیر کو کشمیر میں ہونے والے والی کاوشوں کو مربوط کرنا چاہیے اور بیس کیمپ کا24اکتوبر 1947ء والا انقلابی کردار بحال ہونا چاہیے تا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کشمیری حق مزاحمت استعمال کرتے ہوئے کشمیر پر ہندوستانی قبضے کو ختم کروا سکیں ۔عبدالرشید ترابی نے خبردار کیا کہ وحدت کشمیر کے حوالے سے کشمیری بہت حساس ہیں کشمیری مکمل کشمیر کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اہل کشمیر نے اسلام کے نام پر معروض وجود میں آنے والی مملکت سے الحاق کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اس کا ربند ہیں اسی کے لیے قربانیاں پیش کررہے ہیں نریندرمودی کشمیر کو ضم کرنے کے بعد اس پر اپنے قبضے کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں حکومت پاکستان اس قبضے کے خلاف عملی اقدام کرے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر