{AF}
نریندرمودی اکھنڈ بھارت کے ایجنڈے کو لے کر آگے بڑھ رہا ہے اسلام آباد میں اقتدار کا کھیل کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے متراد ف ہے ، ڈاکٹر خالد محمود خان {/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ نریندرمودی اکھنڈ بھارت کے ایجنڈے کو لے کر آگے بڑھ رہا ہے اسلام آباد میں اقتدار کا کھیل کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے متراد ف ہے ،اقتدار میں بیٹھے حکمران یادرکھیں کہ سقوط سری نگر کے بعد اگلہ ہدف مظفرآباد اور اسلام آباد ہے ،22دسمبر پوری قوم تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر اسلام آباد آزادی کشمیر مارچ میں شریک ہو تا کہ سوئے ہوئے حکمرانو ں اور عالمی ضمیر کو جگانے کا اہتمام ہوسکے ،اسلامی یونیورسٹی میں سید طفیل الرحمان شہید کے مجرموں کو حکومت فوری طور پر گرفتار کر کے کیفردار تک پہنچائے ،لاہور میں وکلاء اور ڈاکٹرز کی لڑائی ہمارے سماج کے انخطاط کی عکاس ہے ،اسلامی تعلیمات،روایات اور اقدار سے دوری ہمارے معاشرے کو کھوکھلا کررہی ہے ،جماعت اسلامی دشمن کے ہر ایجنڈے کو ناکام بنا نے کے لیے میدان عمل میں موجود ہے عوام قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں اﷲ کی بندگی اختیار کریں اسلامی میں سب کی کامیابی ہے ،ان خیالات کااظہا ر انہوں نے مرکز جماعت اسلامی کھنہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے ہم نے اس کو رسومات کا مجموعہ سمجھ لیا ہے اﷲ تعالیٰ نے نبی پاک ؐ کو یہ دین دے کر بھیجا کہ اس کو دنیا میں قائم کرے ،نبی پاک ؐ نے 23سالہ جدوجہد کے بعد اس دین کو عملاً قائم کر کے دیکھایا مدینے کی ریاست رہتی دنیا تک نمونہ رہے گی اب امت کی ذمہ داری ہے کہ اﷲ کے پیغام پر خود بھی عمل کرے اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دے جہاد کا وسیع مفہوم یہ ہے کہ زندگی کے ہر گوشے اور شعبے میں اﷲ کی اطاعت اور بندگی کی جائے جس سے اﷲ نے منع کیا ہے اس سے رکا جائے اور جو اﷲ نے کرنے کاحکم دیا اس پر عمل کیا جائے اپنے نفس کے خلاف جہاد بڑی اہمیت رکھتا ہے اپنے پڑوسی کے ساتھ اچھے برتاؤ کا اﷲ حکم دیتا ہے حقوق اﷲ اور حقوق العباد ادا کرنے والے ہی دراصل کامیاب لوگ ہیں یہ مملکت ہمارے اسلاف نے اﷲ کے دین کے قیام کے لیے حاصل کی تھی انہوں نے کہاکہ پاکستان کی شہ رگ دشمن کاٹ چکا ہے اب پاکستان کو ہڑپ کر نے کے لیے آگے بڑھ رہا ہے ان حالات میں باہم اختلاف سمجھ سے بالا ہیں انہوں نے کہاکہ ہندوستان اور آر ایس ایس کے ایجنڈے کو ناکام بنانے کے لیے ہمیں باہم یک جان اور یک زبان ہونا ہو گا جماعت اسلامی پاکستان جس طرح تحریک آزادی کشمیر کی پشتیبانی کا حق ادا کررہی ہے اسی طرح پاکستان کی دیگر قومی جماعتیں بھی اپنا کردار ادا کریں ۔