{AF}
پاکستان کی یوتھ اور قوم کشمیریوں کی پشتیبانی کا حق ادا کرے،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
لاہور( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی یوتھ اور قوم کشمیریوں کی پشتیبانی کا حق ادا کرے،کشمیری72سال سے پاکستان کی تکمیل بقاء اور حفاظت کی جنگ لڑرہے ہیں22دسمبر کو پاکستان کی یوتھ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد ڈی چوک پہنچ کر کشمیریوں کو حوصلے کا پیغام دیں اور حکمرانوں کے سوئے ہوئے ضمیرکو بیدار کرے، تحریک آزادی کشمیر نازک موڑ پر ہے کسی بھی غفلت اور بے تدبیری کی گئی تو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی ،بین الاقوامی برادری کی عدم توجہی کی وجہ سے کرفیو کو 133دن گزر گے اس کے باوجود 15لاکھ قابض افواج کے مقابلے میں استقامت کے ساتھ کھڑ ے ہیں ،سید علی گیلانی اس پیرانہ سالی کی حالت میں 10سالہ نوجوان کی طرح میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں ،ٹیلی فون،انٹرنیٹ سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم کشمیری دنیا سے مکمل طور پر کٹے ہوئے ہیں کشمیریوں نے ہندوستانی قبضے کو ایک لمحے کے لیے بھی قبول نہیں کیا ،کشمیری پاکستان کی تکمیل ،بقاء اور سلامتی کی جنگ لڑرہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام یوتھ گیدرنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہمیں ریاست پاکستان سے گلہ نہ تھا اور نہ ہو گا ہمارا گلہ حکمرانوں سے ہے جنہوں نے ہمیشہ تحریک آزادی کشمیر کے اہم موڑ پر وہ کردار ادا نہیں کیا جس کا کاز متقاضی تھا ،انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کی مودی کی حکمت عملی کے مقابلے میں کوئی حکمت عملی نظر نہیں آئی مقبوضہ کشمیر کے عوام اﷲ کے بعد پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں حکومت پاکستان کشمیر کی آزادی کا روڈ میپ دے ،جماعت اسلامی 22دسمبر کو اسلام آباد میں حکمرانوں کو جگانے کے لیے پرامن کشمیر بچاؤ مارچ کرے گی ،عالمی برادری نے کشمیریوں کو حق دلانے کے لیے کردار ادا نہ کیا تو پونے دوکروڑ کشمیری ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے ، ہندوستان انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے والا دنیا کے پہلے نمبر کا ملک ہے مقبوضہ کشمیر کے اندر انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں 15لاکھ بھارتی فوج سوا کروڑ عوام کو قید کرکے قتل عام کررہے ہیں عالمی برادری جنگی جرائم کے مرتکب ہندوستان کے خلاف فوجی کارروائی کرے تمام اسلامی ممالک بھارت کا سیاسی اور معاشی بائیکاٹ کریں انہوں نے کہاکہ ہمارے اسلاف نے مودی کے بڑوں کو مار بھگایا تھا ہمارا حق مزاحمت بحال کیا جائے تو کشمیری خود مودی کی افواج کو شکست سے دوچار کریں گے انہوں نے کہاکہ بیس کیمپ کے1947ء والا کردار بحال کیا جائے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ کشمیری آزادی کے لیے لڑرہے ہیں وہ آزادی حاصل کر کے رہیں گے کشمیری 200سو سال سے میدان جہاد میں ہیں ایسی قوم کو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی ۔ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ پاکستان کے نوجوان کشمیر کی آزادی کی تحریک میں پشتیبانی کا حق ادا کریں ۔