وزیر اعظم پاکستان ابہام اور شکوک وشبہات دورکرنے کے لیے کشمیری قیادت کو فوری طور پر اعتماد میں لیں ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi وزیر اعظم پاکستان ابہام اور شکوک وشبہات دورکرنے کے لیے کشمیری قیادت کو فوری طور پر اعتماد میں لیں ،عبدالرشید ترابی{/AF}

اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر وچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان ابہام اور شکوک وشبہات دورکرنے کے لیے کشمیری قیادت کو فوری طور پر اعتماد میں لیں ،اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کی خاموشی کی وجہ سے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں جو تحریک آزادی کشمیر کے لیے نقصان کا باعث ہیں ، مولانا اخلاق منصوری نے تحریک آزادی کشمیر میں بھرپور کردار ادا کیا ،مولانا اخلاق منصوری کے خاندان کی تحریک آزادی کشمیر میں بڑی قربانیاں ہیں خود مولانا اخلاق منصوری جہاد افغانستان میں عملی شریک رہے،پونے دوکروڑ کشمیری آزادی حاصل کریں گے نریندرمودی کی انتہا پسند پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستان آتش فشاں بن چکا ہے نریندرمودی نے نفرت کا بارود بچھادیا ہے جس سے پوری دنیا کے امن کو خطرہ لاحق ہو چکا ہے حکومت پاکستان غلط فہمیاں پیدا کرنے کے بجائے کشمیر کی آزادی کا روڈ میپ عوام کے سامنے رکھے ،کشمیری شہداء کے خون سے بے وفائی کرنے والوں کو پاک سرزمین قدم رکھنے نہیں دیتی ،کفل گڑھ کی سرزمین نے عظیم سپوت پیدا کیے ہیں مولانا عبداﷲ کفل گڑھوی ،کیپٹن نور حسین ،سیٹھ عبداﷲ ،کیپٹن رفیق،راجہ سبیل ،کرنل نسیم سمیت دیگر شخصیات یہاں پیدا ہوئیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے رکن جنرل کونسل و صدر جمعیت اتحاد العلماء اسلام آبادکے صدر مولانا اخلاق منصوری کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر جماعت اسلامی کے نائب امراء نورالباری،راجہ جہانگیر خان،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم،مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما عبدالحفیظ،راجہ فدا حسین ریٹائرڈ آفیسر،انجینئر راجہ ظہور،امتیاز طاہر،اشرف بلال،مولانا منیر ضیاء،خالد لد عمران خالد،راجہ خالد،راجہ افیاض ،مفتی وسیم،مفتی کفیل ،لطیف آفاقی،جماعت اسلامی حلقہ این اے 52کے امیر تسلیم عارف سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ مولانا اخلاق منصوری نے تحریک آزادی کشمیر میں بھرپور کردار ادا کیا ،مولانا اخلاق منصوری کے خاندان کی تحریک آزادی کشمیر میں بڑی قربانیاں ہیں خود مولانا اخلاق منصوری جہاد افغانستان میں عملی شریک رہے جمعیت کے زمانے سے لے کر جماعت اسلامی تک اﷲ کے دین کے غلبے کے لیے جدوجہد کی امت القراء یونیورسٹی مکہ مکرمہ سے فارغ ہو کر معاشرے کی اصلاح کا بیڑا اٹھایا اﷲ مرحوم کی سئیات سے درگرز اور حسانات کو قبول فرمائے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی ان شہداء کی وارث اور امین ہے شہدء کے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد کررہی ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر