{AF}
ہندوستان مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرکے اسلام آباد پر حملہ کرنا چاہتا ہے ،محمود الحسن چودھری {/AF}
کوٹلی( پ ر)جماعت اسلامی کے مرکزی راہنما و امیدوار قانون ساز اسمبلی محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرکے اسلام آباد پر حملہ کرنا چاہتا ہے ،کشمیری 72سال سے پاکستان کی تکمیل بقاء اور سلامتی کی جنگ لڑرہے ہیں حکومت پاکستان فوری طور پر شکوک و شبہات کو دور کرتے ہوئے کشمیر کی آزادی کا واضح روڈ میپ دے ،22دسمبر کو کوٹلی سے ہزاروں افراد کشمیر بچاؤ مارچ میں شریک ہوں گے ،تحریک آزادی کشمیر فیصلہ کن مرحلے میں داخل اسلام آباد کے حکمرانوں کو جگانے کے لیے عوام مارچ میں شریک ہو ،ان خیالا ت کااظہارانہوں نے اپنے دورہ کوٹلی کے دوران اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ کشمیری200سال سے اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں ایسا کوئی حل قبول نہیں کریں گے ہم کوئی ضرب تقسیم کا فارمولہ نہیں مانتے کشمیریوں کو ان کا بنیادی اور پیدائشی حق حق خودارادیت فراہم کیا جائے تا کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ اپنی مرضی سے کریں ،محمود الحسن چودھری نے کہاکہ پاکستان کے حکمران اقتدار کے کھیل کو ایک طرف کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی سنگینی کا نوٹس لیتے ہوئے عملی اقدامات کرے ۔