{AF}
کشمیری ہندوستان کے آخری فوجی کے انخلاء تک لڑیں گے،ڈاکٹر خالد محمود خان {/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ کشمیری ہندوستان کے آخری فوجی کے انخلاء تک لڑیں گے،وحدت کشمیر پر کوئی کمپرمائز نہیں کریں گے ،اس وقت اتحاد ویکجہتی کی ضرورت ہے ،ہمارے اسلاف نے مودی کے بڑوں کو بھگایا تھا اب مودی کو مقبوضہ کشمیر سے بھگائیں گے ،کشمیرکی آزادی ہندوستان کے حصے بخرے کرنے کا عنوان بنے گی ،22دسمبر کو لاکھوں کی تعداد میں لو گ اسلام آباد میں آئیں گے حکمرانوں اور عالمی ضمیر کو جگانے کے ساتھ ساتھ دہلی کو پیغام دیں گے ،پوری قوم سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر 22دسمبر کو کشمیر مارچ میں شریک ہو ،حکومت آزاد کشمیر کو ریاست کی نمائندہ حکومت تسلیم کیا جائے کشمیریوں کو اپنا مقدمہ عالمی سطح پر لڑنے کا موقع فراہم کیا جائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے قائدین کل جماعتی حریت کانفرنس کے ساتھ مشاورتی اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل تبسم،حریت کانفرنس کے سینئر راہنما غلام محمد صفی،یوسف نسیم،فاروق رحمانی ،عبدالحمید لون ،انجینئر محمود،مجید ملک،منظورشاہ،عبدالمجید میر،پرویز ایڈووکیٹ،سلیم ڈار،زاہد صفی،شیخ متین سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اجلاس میں نائب امراء نورالباری،راجہ جہانگیر خان سمیت دیگر قائدین موجود تھے ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ آزادکشمیر ،گلگت بلتستان اور پاکستان کی پوری قوم اپنے مظلوم بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے صبح آزادی تک ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ رہیں گے ہم 5لاکھ شہداء کے خون کے وارث ہیں 5لاکھ شہداء کا خون رنگ لائے گا اور کشمیر آزاد ہو گا ،انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے اپنے حصے کا کام کر لیا ہے اب تحریک کو منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے پاکستان نے فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہے حکومت پاکستان تسلسل کے ساتھ کشمیر پالیسی کو لے کر چلتی اور کماحقہ کردار ادا کرتی تو آج کشمیری آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہوتے انہوں نے کہاکہ ہمارا گلہ ریاست پاکستان اور پاکستان کے عوام سے نہیں حکمرانوں سے ہے حکمرانوں کی خاموشی کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے اس موقع پر حریت کانفرنس کے قائدین نے اعلان کیا کہ وہ 22دسمبر کے مارچ میں شریک ہوں گے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے غلام محمد صفی نے کہاکہ کشمیریوں نے آزادی کی اس جدوجہد میں کئی مراحل دیکھے ہیں ہم آزادی حاصل کر کے رہیں گے پاکستان کے عوام کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پشتیبانی کا حق ادا کیا جماعت اسلامی نے اول روز سے اس تحریک کی پشتیبانی کی اور آج تک کررہی ہے پورے آزادکشمیر ،گلگت بلتستان اور پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں کشمیر پر بڑے بڑے پروگرامات کر کے عوام کو بیدار کیا اور 22دسمبر کو اسلام آباد میں لاکھوں لوگوں کو جمع کرنے کا فیصلہ کیا جو خوش آئند ہے اس مرحلے پر کشمیریوں کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ اہل پاکستان ان کے ساتھ ہیں ،یوسف نسیم نے کہاکہ کشمیر میں ہندوستان ناکام ہو چکا ہے اس وقت مودی کے اقدامات کی وجہ سے ہندوستان دنیا میں دہشت گردی کی علامت بن چکا ہے ۔اجلاس میں تمام حریت قائدین نے جماعت اسلامی کی خدمات کی تحسین کی اور کہا کہ ہمیں جماعت اسلامی سے ہی امیدیں وابستہ ہیں ۔