{AF}
پوری قوم وحدت کشمیر اور حق خودارادیت کے ایجنڈے پر متفق اور متحد ہے ,ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ پوری قوم وحدت کشمیر اور حق خودارادیت کے ایجنڈے پر متفق اور متحد ہے 22دسمبر کو لاکھوں کی تعداد میں عوام اسلام آباد میں کشمیرمارچ میں شریک ہوکر حکمرانوں اور عالمی برادری کے سوئے ہوئے ضمیر کو جگائیں گے ،میڈیا نے تحریک آزادی کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا صحافی برادری کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں ،چوہدری غلام عباس کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے بڑی جدوجہد ہے ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کشمیری 200سال سے میدان جہاد میں ہیں وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے ،نریندرمودی کے اقدامات نے ثابت کردیا کہ گاندھی کا نظریہ غلط اور محمد علی جناح ؒ کانظریہ درست تھا ،22دسمبر کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر روزنامہ صدائے چنار کے چیف ایڈیٹر امجد چوہدری،ایڈیٹر اعجاز عباسی،روزنامہ کنٹری نیوز کے چیف ایڈیٹر سردار عبدالحمید،روزنامہ نیل فیری کے چیف ایڈیٹر نثار کیانی سمیت دیگر صحافیوں اور قائدین نے گفتگو کی ،اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر نورالباری سیکرٹر ی جنرل راجہ فاضل تبسم ،سابق سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری موجود تھے ،صحافیوں گے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کو کولالمپور جانا چاہیے تھا مہاتیر محمد نے کشمیریوں کا بھرپور ساتھ دیا ،وزیر اعظم عمران خان نے ایک تقریر کے بعد چپ سادھ لی ہے مقبوضہ کشمیر کے اندر نریندرمودی نے ظلم کی انتہا کردی ہے مودی آر ایس ایس کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے آگے بڑھ رہا ہے سری نگر کے بعد مظفرآباد اور اسلام آباد اس کا ہدف ہیں اکھنڈ بھارت بنانے کی سازش میں مسلمانوں کا قتل عام کررہا ہے ہندوستان کے اندر شہریت بل نے ہندوستان کے سیکولر چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے مسلمانوں کے سوا سب کو شہری ماننا ظلم ہے عالمی برادری ہندوستان کی اس دہشت گردی کا نوٹس لے ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی تحریک آزادی کشمیر کی پشتیبانی جاری رکھے گی ،جماعت اسلامی پاکستان نے پورے پاکستان میں بیداری مہم چلائی کراچی سے خیبر تک کشمیر بچاؤ مارچ کیے جس میں لاکھوں لو گ شریک ہوئے جماعت اسلامی آزادکشمیر نے بھمبر سے گلگت تک عوامی مارچ کیے لیکن حکومت نے اپنا رویہ نہیں بدلا اب جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 22دسمبر کو اسلام آباد عوام کا سمندر لائے گی اور اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی ،انہوں نے کہاکہ 31اکتوبر کے بعد200سال سے قائم ریاست کی شناخت کو ختم کیا گیا اب ریاست جموں کشمیر موجود نہیں ہے لیکن کشمیری عوام مودی کی ان سازشوں کو ناکا م بنائیں گے اور آزادی حاصل کریں گے ۔