نریندر مودی کے اقدامات نے ہندوستان کے نام نہاد سیکولر چہرے کو دنیا میں بے نقاب کردیا ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidنریندر مودی کے اقدامات نے ہندوستان کے نام نہاد سیکولر چہرے کو دنیا میں بے نقاب کردیا ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ نریندر مودی کے اقدامات نے ہندوستان کے نام نہاد سیکولر چہرے کو دنیا میں بے نقاب کردیا ،کشمیری ضرب اور تقسیم کے کسی فارمولے کو تسلیم نہیں کریں گے آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں پورے کشمیر کی آزادی اور تکمیل پاکستان تک جہاد جاری رکھیں گے ،اسلامی جمعیت طلبہ پوری امت کا اثاثہ ہے نوجوان ہی ہمارا مستقبل ہیں 22دسمبر کو اسلام آباد کشمیر مارچ میں نوجوان بھرپور طور پر شریک ہوں ،دنیا میں جہاں بھی انقلاب یا تبدیلی آئی وہاں نوجوانوں نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ راولپنڈی کے زیر اہتمام ایجوکیشنل ایکسپو میں شریک طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ نے نوجوانوں کے سیرت و کردار کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے اور کررہی ہے ملک کے اندر درس گاہوں میں تعلیم کاماحول پیدا کیا نوجوانوں کی خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا اسلامی جمعیت طلبہ سے تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں نے پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے تحریک آزادی کشمیر میں بھی جمعیت کے نوجوانوں نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہاکہ میں آزادکشمیر پاکستان اور گلگت کے نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ وہ 22دسمبر کو لاکھوں کی تعداد میں اسلام آباد میں آئیں تا کہ سنگ مرمر کے قبرستان میں براجمان حکمرانوں کو جگایا جائے اور عالمی ضمیر کو بھی جھنجوڑا جائے انہوں نے کہاکہ کشمیری گزشتہ 2سو سال سے میدان جہاد میں ہیں ہمارے مقدر میں جہاد اور شہادت لکھ دی گئی ہے ہم اپنا یہ فریضہ ادا کرتے رہیں گے کشمیری نہ پہلے گھبرائے ہیں اور نہ اب گھبرائیں گے البتہ کشمیریوں کے وکیل پاکستان کے حکمرانوں نے کماحقہ کردار ادا نہیں کیا جس کی وجہ سے کشمیریوں کی آزادی کی منزل طویل ہوئی انہوں نے کہاکہ اسلام آباد بیٹھے حکمران اپنا رویہ بدلیں کشمیر کی آزادی کے لیے فیصلہ کن روڈ میپ قوم کے سامنے رکھیں تا کہ پاکستان کی تکمیل کی جاسکے کشمیری تقسیم برصغیر کے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل کی جدوجہد کررہے ہیں کشمیریوں نے 1947ء میں مودی کے بڑوں کو شکست دی تھی اور آج بھی مودی کی فوج شکست خوردہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے کشمیریوں نے آزادی کے لیے 5لاکھ شہداء پیش کیے ہیں وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر