وزیر اعظم پاکستان عمران خان کشمیری قیادت سے مشاورت کے بعد کشمیر کی آزادی کے لیے روڈ میپ دیں ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi وزیر اعظم پاکستان عمران خان کشمیری قیادت سے مشاورت کے بعد کشمیر کی آزادی کے لیے روڈ میپ دیں ،عبدالرشید ترابی{/AF}

بھمبر(پ ر) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر وچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کشمیری قیادت سے مشاورت کے بعد کشمیر کی آزادی کے لیے روڈ میپ دیں ، 5لاکھ شہداء کا لہو رائیگان نہیں جانے دیں گے ،کشمیر ی آزادی کے لیے پر عزم تحریک کو منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے بیس کیمپ کا کردار اہم ہے ،وزیر اعظم دنیا کے اہم ممالک کا دورہ کریں بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کے حق میں فضا موجود ہے حکومت پاکستان مسئلے کافریق اور ترجمان ہے موثر سفارتی مہم نہ ہونے سے ابہام اور سوالات پید ہورہے ہیں جس کے ازالے کے لیے حکومت فوری اقدام کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جموں وکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام ایجوکیشن ایکسپو میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ناظم جموں وکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ راجہ مسرور ظفر،امیر جماعت اسلامی ضلع بھمبر فرید چوہدری،ڈاکٹر ریاض احمد سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کردار سازی کے ادارے تحلیل ہو گے اسلامی جمعیت طلبہ واحد ادارہ ہے جو نوجوانوں کی کردار سازی اور سیرت و کردار میں اپنا کردار ادا کررہی ہے نوجوان تحریک آزادی کشمیر کا ہر اول دستہ ہیں منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے نوجوانوں کو فکری،نظریاتی لام بندی اور تحریک آزادی کشمیر کی پشتیبانی پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اور استحکام میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان ،قومی جماعتیں اور نوجوان کشمیر کاز کے ترجمان بنیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ کشمیر کے سفیر بن کر دنیا بھر میں ہندوستان کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کریں گے انہیں ساری قیادت کو لے کر دنیا بھر کے اہم ممالک کے دورہ کر کے کشمیر پر دنیا کو اپنے ساتھ ملانا چاہیے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر