{AF}
نریندرمودی مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں حکومت پاکستان کا کشمیر کی آزادی کے لیے روڈ میپ نہ دینے سے مایوسی پھیل رہی ہے ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ نریندرمودی مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں حکومت پاکستان کا کشمیر کی آزادی کے لیے روڈ میپ نہ دینے سے مایوسی پھیل رہی ہے ،جماعت اسلامی 22دسمبر کو اسلام آباد میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا آزادی کشمیر مارچ کرے گی ،حکمرانوں کو جگانے اور عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے کے لیے عوام کا سمندر اسلام آباد لائیں گے ،تاریخی مارچ میں آزادکشمیر،گلگت بلتستان سے لاکھوں افراد شریک ہوں گے ،کشمیریوں کے جان ومال آبرو اور تشخص کے تحفظ کے لیے زبانی جمع خرچ سے باہر نکل کر بھارتی عزائم کے مقابلے کے لیے پاکستان کو ہر سطح پر صف بندی کرنا ہو گی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے امراء اضلاع،سیکرٹریز اضلاع،امراء حلقہ جات کی لیڈرشپ ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل تبسم نائب امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر راجہ جہانگیر خان سمیت دیگر قائدین نے گفتگو کی ،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ حکومت پاکستان کشمیریوں کاحق مزاحمت بحال کرے،کشمیریوں نے یہ خطہ جہاد سے آزاد کروایاہے وہ بقیہ کشمیرکو بھی آزا د کروانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،ہندوستان نے پاکستان کے خلا ف جنگ شروع کررکھی ہے وہ کشمیریوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ رہے ہیں،پاکستان ہندوستان کے ساتھ تمام معاہدے ختم کرے ،انہوں نے کہاکہ اہل کشمیر جوق در جوق فوج در فوج 22دسمبر کو اسلام آباد آئیں تا کہ ہم سنگ مرمر کے قبرستان اسلام آباد میں حکمرانوں کو جگانے کے ساتھ ساتھ عالمی ضمیر کو بھی جھنجوڑیں انہوں نے کہاکہ نریندرمودی مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کررہا ہے کشمیری امت مسلمہ کا حصہ ہیں او آئی سی کے رکن ممالک ہندوستان کا سیاسی سفارتی اور معاشی بائیکاٹ کریں ۔