مقبوضہ کشمیرکے بھائی آزادی کی جدوجہد میں تنہا نہیں پوری پاکستانی کی قوم پشتیبان ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidمقبوضہ کشمیرکے بھائی آزادی کی جدوجہد میں تنہا نہیں پوری پاکستانی کی قوم پشتیبان ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

کوٹلی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرکے بھائی آزادی کی جدوجہد میں تنہا نہیں پوری پاکستانی کی قوم پشتیبان ہے،22دسمبر کو اسلام آباد میں سوئے ہوئے حکمرانوں کو جگانے کے لیے آزادی کشمیرمارچ میں لاکھو ں افراد شریک ہوں گے،آزاد کشمیر کے عوام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر اس مارچ میں شریک ہوں،جماعت اسلامی کے کارکن دعوتی مہم کے ساتھ ساتھ عوام کواسلام آباد مارچ میں بھی شرکت کی دعوت دیں،اﷲ کا پیغام ایک ایک گھر تک پہنچائیں،خود بھی قرآن وحدیث کا مطالعہ کریں اور دوسروں کو بھی راغب کریں،کشمیرکی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی کے لیے اپنی ساری تونائیاں صرف کررہے ہیں ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی ضلع کوٹلی کے اراکین جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع سابق سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی محمود الحسن چوھدری،امیر ضلع حبیب الرحمان آفاقی ،قیم ضلع صفدر سمیت دیگر قائدین نے گفتگوکی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی اس دور میں اﷲ کی بڑی نعمت ہے،دجالیت کے عروج کے دور میں اﷲ کے بندوں کو اﷲ کی طرف بلانا اﷲ کی خصوصی توفیق سے ہی ممکن ہے،دنیا اور آخرت کی حقیقی کامیابی اﷲ اور اﷲ کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق زندگی بسر کرنے سے ہی ملے گی،دین کی دعوت بنی ﷺ کی سب سے بڑی سنت ہے،لوگ دعوت کے پیاسے ہیں شرط یہ ہے کہ ہم ان تک دین کی دعوت درست اور احسن اندازسے پہنچائیں،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے جو اہداف طے کردیے ہیں ان پر عمل درآمد کیا جائے ان اہداف کوحاصل کیا جائے،جماعت اسلامی کی تحریک آزادی کے لیے خدمات پوری قوم کے سامنے ہیں،خدمت کا میدان ہویا تعلیم کا جماعت نے اپنے حصے سے بڑھ کر کردارا دا کیاہے،حقیقی اور دیرپا تبدیلی صرف جماعت اسلامی ہی لاسکتی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر