ہندوستان نے پاکستان پر جنگ مسلط کررکھی ہے ، باہمی اختلافات ختم کر کے دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا وقت اور حالات کا تقاضا ہے ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiہندوستان نے پاکستان پر جنگ مسلط کررکھی ہے ، باہمی اختلافات ختم کر کے دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا وقت اور حالات کا تقاضا ہے ،عبدالرشید ترابی {/AF}

اسلام آباد (پ ر ) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ہندوستان نے پاکستان پر جنگ مسلط کررکھی ہے ، باہمی اختلافات ختم کر کے دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا وقت اور حالات کا تقاضا ہے ،نریندرمودی کی ہندو توا سوچ ہندوستان کو ٹکڑ ے ٹکڑے کردے گی ،کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں حکومت پاکستان کشمیر کی آزادی کے لیے عملی اقدامات کرے ،حکومت پاکستان کے لیے اگر مسائل ہیں تو قائد اعظم کے ویژن کے مطابق بیس کیمپ کے 1947ء والے کردار کو بحال کرے ہمارے اسلاف نے جہاد سے یہ خطہ آزاد کروایا ہے ہم جہاد کے ذریعے بقیہ کشمیر آزاد کرائیں گے ،مودی ہٹلر بن کر کروڑوں انسانوں کی موت کے اسباب پیدا کررہا ہے عالمی برادری اس سنگینی کا نوٹس لے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے سرکاری اور نجی ٹی وی چینلز اور یڈیو کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہو ں نے کہاکہ نریندرمودی عالمی امن کے لیے شدید خطرہ بن چکے ہیں جس طرح بوسینیا میں مسلمانوں کا قتل عام کرنے والے کو اقوام متحدہ نے سزا دی ہے اسی طرح نریندرمودی کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے ،ہندوستان جنگی جرائم ریاستی دہشت گردی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلے بندوں خلاف ورزی کا مرتکب ہورہا ہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے ملک کے خلاف فوجی کارروائی کرے ،کشمیریوں نے عالمی برادری کی ضمانت اور ہندوستان کی قیادت کے عہد پر 1947ء میں ہتھیار رکھے تھے اگر عالمی برادری اپنی قراردادوں پر عمل درآمد نہیں کروائے گی تو کشمیریوں کو اقوام متحدہ کا چارٹر یہ حق فراہم کرتا ہے کہ وہ مسلح جہاد کریں ،کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے اگر ہندوستان نے کشمیریوں کو پرامن طریقے سے حق خودارادیت فراہم کیا تو یہ ہندوستان کے حق میں بہتر ہو گا اگر کشمیریوں نے جہاد سے یہ حق حاصل کیا تو ہندوستان نام کا ملک دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا ہندوستان کے اندرمودی اور آر ایس ایس نے جو حالات پید ا کر دیے ہیں وہ ہندوستان کے عوام کے لیے بھی سازگار نہیں ہیں جبراً مذہب تبدیل کروانا چھوٹی ذاتوں پر ظلم کرنا مودی اور آر ایس ایس کا وطیرہ ہے جس سے عوام میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے عالمی برادری کو چاہیے کہ 5فیصد براہمن سامراج سے کروڑوں انسانوں کو بچائے ایک سوال کے جواب میں عبدالرشید ترابی نے کہاکہ پونے دوکروڑ کشمیری آزادی حاصل کر کے رہیں گے کشمیریوں نے اﷲ کی تائید و نصرت اور بھروسے پر جدوجہد آزادی کاآغاز کیا اور کامیابی تک اپنا جہاد جاری رکھیں گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر