{AF}
ہندوستان اور اسرائیل بستیاں بسا کر کشمیر اور فلسطین پر قابض نہیں رہ سکتے ،عبدالرشید ترابی {/AF}
باغ( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور اسرائیل بستیاں بسا کر کشمیر اور فلسطین پر قابض نہیں رہ سکتے ،اقوام متحدہ کشمیر اور فلسطین جیسے دیرینہ مسائل حل کرے ورنہ اس کا حشر بھی لیگ آف نیشن جیسا ہو گا ،نریندرمودی اسرائیلی طرز پر مقبوضہ کشمیر میں ہندوبستیاں بسانے کی سازش میں ناکام ہو گا ،پونے دوکروڑ کشمیری اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی طر ف دیکھ رہے ہیں ،او آئی سی کے رکن ممالک باہم اتحاد و اتفاق پیدا کر کے اپنے دیرینہ مسائل حل کروا سکتے ہیں دشمن امت کو تقسیم کر کے اپنا ایجنڈا پورا کررہے ہیں ،حکومت پاکستان مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے اسرائیلی طرز کی ہندو بستیاں بسانے سے قبل عالمی برادری کو اعتماد میں لے کر جہاد کا اعلان کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود او ر تقریبات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے نریندرمودی کے تمام مظالم سہہ کر سرینڈر کرنے سے انکار کردیا ہے جب کوئی قوم سرنڈر کرنے سے انکار کردے تو اس کو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی کشمیری مجاہدین نے 2001تک مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارت کو عملاً شکست سے دوچار کر دیا تھا اگر کشمیر پر یوٹرن نہ لیا ہوتا تو اس وقت کشمیری آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہوتے اب بھی وقت ہے کہ کشمیریوں کے حق مزاحمت کو بحال کیا جائے کشمیریوں کو اپنا حق لینے کے لیے مسلح جدوجہد میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے کشمیر کی آزادی جہاد اور جنگ کے ذریعے ہی ممکن ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے پاس جنگ اور جہاد کے علاوہ کشمیر کی آزادی کا اگر کوئی لائحہ عمل ہے تو کشمیری قیادت کو بتائیں انہوں نے کہا کہ اہل کشمیر 22دسمبر کو اسلام آباد میں آزادی کشمیر مارچ میں بھرپور طریقے سے شریک ہو ں گے ۔