ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہاہے ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہاہے ، عبدالرشید ترابی {/AF}

اسلام آباد (پ ر ) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہاہے ،اقوام متحدہ ہندوستان کے خلاف فوجی کاروائی کرے، کشمیر ی قابض ہندوستانی افواج کے کشمیر سے انخلاء تک اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے، ہندوستان طاقت کے زور پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا،ہندوستان خود اقوام متحدہ گیا اور عالمی برادری کے سامنے عہد کیا کہ وہ کشمیریوں کو یہ حق فراہم کرے گا کہ وہ اپنی مرضی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں۔ن خیالات کا اظہار انھوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام ایجوکیشن ایکسپو میں شریک طلبہ سے خطاب کرتے ہوکیا، انھوں نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ نے ماں کی طرح نوجوانوں کی سیرت و کردار کی تعمیر کی ، نسل نو کو قرآن سے سے وابستہ کیا اور تحریک آزادی کشمیر میں اپنا خون پیش کیا ا،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں شکست ہندوستان کا مقدر ہے، کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے،22 دسمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے کشمیر مارچ میں نوجوان بھرپور انداز میں شریک ہوں،وزیر اعظم پاکستان عمران خان آزادی کا روڈ میپ دیں، جہاد اور جنگ ہی اس مسئلے کا حل ہے، ہندوستان طاقت کی زبان سمجھتا ہے اور اس کو اسی زبان میں جواب دیا جائے،

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر