حکومت پاکستان او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کر کے ناروے کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرے ،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

{AF}sheikh aqeel ur rehmanحکومت پاکستان او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کر کے ناروے کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرے ،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ {/AF}

مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کر کے ناروے کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرے ،نارے کے سفیر کو ملک بد ر اور اپنے سفیر کو واپس بلا یا جائے ،57اسلامی ممالک ناروے کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اسلامی ممالک کے حکمران اقتدار کے نشتے سے نکل کر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں ،مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی مسلمان کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اسلامی ممالک جانداز آواز بلند کریں تا کہ کسی کو جرات نہ ہو کہ وہ مسلمانوں کے جذبات کے ساتھ کھیلے ،انہوں نے کہاکہ 57اسلامی ممالک جن کے پاس اپنی فوج اور ایٹمی بم ہونے کے باوجود مسلمانوں کے ساتھ تعصب کی بنیاد پر مقدس کتاب کی بے حرمتی اور دنیا میں مظلوم مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں حکومت پاکستان اس حوالے سے اپنا قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے آگے بڑھ کر ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر