جماعت اسلامی کے کارکن توسیع دعوت بھرپور انداز سے پورے آزادکشمیر گلگت بلتستان میں چلائیں ،راجہ فاضل حسین تبسم

{AF}Fazal Tabassamجماعت اسلامی کے کارکن توسیع دعوت بھرپور انداز سے پورے آزادکشمیر گلگت بلتستان میں چلائیں ،راجہ فاضل حسین تبسم {/AF}

مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے کارکن توسیع دعوت بھرپور انداز سے پورے آزادکشمیر گلگت بلتستان میں چلائیں ،دعوتی مہم کے دوران گھر گھر جا کر اہل کشمیر کو اﷲ کا پیغام پہنچانے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں 22دسمبر آزادی کشمیر مارچ میں بھی شرکت کی دعوت دیں ،نوجوان قوم کا مستقبل ہیں وہ اس مہم کے اندر بھرپور حصہ لیں ،جماعت اسلامی نوجوانوں کے سیرت و کردار کی تعمیر و تربیت کا نظام رکھتی ہے ویژن 2030تبدیلی کا ضامن ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے امراء حلقہ جات اور ضلعی لیڈرشپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اپنے دورہ مظفرآباد کے دوران اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاضل حسین تبسم نے کہاکہ جماعت اسلامی اﷲ کے دین کے غلبے اور کشمیر کی آزادی کا پیغام لے کر عوام کے پاس جارہی ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تا کہ آزاد خطے کو حقیقی اسلامی ریاست بنایا جا سکے ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی دو محاذوں پر کام کررہی ہے کشمیر کی آزادی اور اسلامی نظام کا قیام یہ دونوں محاذ ہمارے دستور اور نصب العین کا حصہ ہے جماعت اسلامی کے کارکن اصلاح احوال کا آغاز اپنی ذات سے کریں اپنے دوست احباب کو جماعت میں شامل کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر