{AF}
مغرب کے بعض انتہا پسند اور اخلاق باختہ لوگ سوا ارب مسلمانوں کے جذبات اور احساسات سے کھیل رہے ہیں ، ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ مغرب کے بعض انتہا پسند اور اخلاق باختہ لوگ سوا ارب مسلمانوں کے جذبات اور احساسات سے کھیل رہے ہیں ،قرآن پاک جیسی عظیم اور مقدس کتاب کی توہین اور ناموس رسالت ؐ پر حملوں جیسے واقعات عالمی امن کا درس دینے والے مغربی ممالک میں رونما ہورہے ہیں ،ایک سازش کے تحت مسلمانوں کو اذیت دے کر ردعمل پر ابھارا جاتا ہے اور پھر اسے عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا جاتا ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ناروے میں توہین قرآن کے حوالے سے اپنے ردعمل میں کیا ،انہوں نے کہاکہ ناروے کے مسلم نوجوان کی دلیری اور بے خوفی کو سلام پیش کرتے ہیں یہ قرآن اور اسلام سے محبت کی چنگاری تھی جو بڑھک اٹھی مغرب مذہبی تعصب کو ہوا دے رہا ہے ،باطل دنیا اسلام کی حقانیت نبی پاک ؐ کی عالمگیر محبت اور قرآن کے مدلل اظہار کے خوف سے بوکھلا کر توہین اور بے حرمتی جیسے واقعات پر اتر آئی ہے ۔