اسلامی ممالک کے حکمران عوام کی ترجمانی کرنے کے بجائے مغرب کی کاسہ لیسی میں مصروف ہیں ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi اسلامی ممالک کے حکمران عوام کی ترجمانی کرنے کے بجائے مغرب کی کاسہ لیسی میں مصروف ہیں ،عبدالرشید ترابی {/AF}

اسلام آباد( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے حکمران عوام کی ترجمانی کرنے کے بجائے مغرب کی کاسہ لیسی میں مصروف ہیں ،اسلامی تحریکیں عوام کی ترجمانی اور قومی مسائل حل کرنے کا ایجنڈا رکھتی ہیں اس لیے مغرب ان کی راہ میں رکاوٹ ہے ،امت مسلمہ کے حکمران باہم اتحاد و اتفاق پیدا کرتے ہوئے عوام کی ترجمانی کریں تو امت کے مسائل حل ہوسکتے ہیں ،دشمن امت کو تقسیم کر کے اپنا ایجنڈا پورا کررہا ہے ،جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہی ہے ،ضلع جہلم ویلی کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشش کروں گا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے مفتی خالد عمران خالد ،حاجی فیزوز کٹاریہ،امید فاؤنڈیشن کے صدر نصیر احمد چوہدری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،عوامی ایکشن فورم چکار کے وفد نے عبدالرشید ترابی کو مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ عبدالرشید ترابی کی تحریک آزادی کشمیر اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے خدمات قابل تحسین ہیں آزاد خطے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی نظریں آپ پر ہیں اس موقع پر وفد نے عبدالرشید ترابی کو بتایا کہ یونین کونسل سلمیہ میں قائم سکول کی عمارت جو زلزلہ میں گر گئی تھی تا حال تعمیر نہیں ہوسکی اس کی تعمیر کے لیے بجٹ مختص کیا جائے سکولز میں جو اساتذہ فرائض ادا نہیں کررہے ان کو پابند کیا جائے کہ وہ سکولز میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں انتقامی تبادلے بند کیے جائیں جنگلات کا کٹاؤ روکا جائے وفد نے کہا کہ عبدالرشید ترابی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جنگلات کے حوالے سے جو تجاویزدیں ہیں وہ قابل تحسین ہیں ان پر عمل کرنے سے ہی جنگلات محفوظ رہ سکتے ہیں ،جنگل مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ وزیر اعظم اور متعلقہ محکموں کے وزراء سے بات کریں گے بجٹ سے قبل ڈسپنسری کی منظوری کے لیے کوشش کی جائے تا کہ بنیادی طبی سہولیات میسر آئیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر