وزیر اعظم پاکستان عمران خان قائد حریت سید علی گیلانی کے خط میں اٹھائے گے نقاط پر سنجیدگی سے غورکر کے کشمیر کی آزادی کے لیے عملی اقدامات کریں ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidوزیر اعظم پاکستان عمران خان قائد حریت سید علی گیلانی کے خط میں اٹھائے گے نقاط پر سنجیدگی سے غورکر کے کشمیر کی آزادی کے لیے عملی اقدامات کریں ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان قائد حریت سید علی گیلانی کے خط میں اٹھائے گے نقاط پر سنجیدگی سے غورکر کے کشمیر کی آزادی کے لیے عملی اقدامات کریں ،ہندوستان نے یکطرفہ طور پر کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے عملاً کشمیرکو اپنی یونین کا حصہ بنا لیا ہے ،ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ کیے گے دوطرفہ معاہدات کو بھی اس فیصلے کے بعد عملاً ختم کردیا ہے حکومت پاکستان ہندوستان کے ساتھ تمام معاہدات ختم کرنے کا اعلان کرے ،سید علی گیلانی کے احساسات اور جذبات پوری کشمیری قوم کی ترجمانی ہے ،جنرل مشرف کے دور میں لگوائی گئی باڑجس سے کشمیر تقسیم ہوا اس کو فوری طور پر اڑا یا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے اندر کرفیو کو 111دن ہوچکے قابض بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کررہی ہیں سوا کروڑ انسانوں کو بڑی جیل میں قید کر کے ان پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں ،سید علی گیلانی کے خط کا وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے جواب کا نہ آنا مزید شکوک و شبہات میں اضافے کا باعث بن رہا ہے ،حکومت پاکستان کشمیری قیادت کو اعتماد میں لے کر کشمیر کی آزادی کا روڈ میپ دے ،انہوں نے کہاکہ ہندوستان کے اس اقدام کی وجہ سے پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر فلش پوائنٹ بنا ہے ہندوستان کے اس اقدام کو پوری دنیا نے مسترد کیا ہے عالمی سطح پر اس فضا سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے حکومت پاکستان جارحانہ سفارتی مہم منظم کرے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کرے کہ وہ ہندوستان کے خلاف فوجی کارروائی کرے ،ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلائے اور ہندوستان کے خلاف جنگی جرائم کی پاداش میں کارروائی کرے اقوام متحدہ اس موقع پر بھی خاموش رہے گی تو اس کا حشر لیگ آف نیشن سے بھی برا ہو گا انہوں نے کہا کہ کشمیری ملت اسلامیہ کا حصہ ہیں او آئی سی کے رکن ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے قتل عام کا نوٹس لیں اور ہندوستان کے ساتھ سیاسی ،معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کریں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 22دسمبر کو اسلام آباد میں تاریخی کشمیر مارچ کرے گی ہزاروں کی تعداد میں اہل کشمیر مارچ میں شریک ہوں گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر