اہل قلم و اہل دانشبھارتی مظالم اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ نظریاتی یکسوئی کی فضا قائم کریں ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi اہل قلم و اہل دانشبھارتی مظالم اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ نظریاتی یکسوئی کی فضا قائم کریں ،عبدالرشید ترابی{/AF}

باغ( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ اہل قلم و اہل دانش کی بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو برؤے کا ر لائیں بھارتی مظالم اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ نظریاتی یکسوئی کی فضا قائم کریں ،بھانت بھانت کی بولیاں بولنے والے فکری انتشار کا شکار قوم آزادی کی منزل سے ہمکنار نہیں ہوسکتی ،حکومت نسل نو کو تاریخی پس منظر اور مسئلہ کشمیر سے آگاہ کرنے کے لیے نصاب میں کشمیر کو شامل کرے ،فکری انتشار کا شکار ایک طبقہ انتشار پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے کشمیریوں کی عظیم جدوجہد اور تاریخی حیثیت مسخ کر کے مہاراجہ گلاب اور ہری سنگھ کو اپنا ہیرو قرار دے رہا ہے جن کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگین ہیں ،پروفیسر عبدالحق مراد کا منضوم ترجمعہ قرآن قابل تحسین ہے ،پروفیسر عبدالحق مراد نے اپنے شعر و سخن میں ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جو قابل تحسین ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے پروفیسر عبدالحق مراد کی نئی کتاب کے حوالے سے سوال جواب کی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر پروفیسر عبدالحق مراد نے اپنی تصنیف’’سانس چلتی رہے‘‘ عبدالرشید ترابی کو پیش کی ،اس موقع پر پروفیسرز اور اہل دانش موجود تھے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جس طرح پوری یکسوئی کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کے اندر ہر سطح پر کشمیر کی آزادی کے لیے کام ہورہا ہے فاروق عبداﷲ ،محبوبہ مفتی اعتراف کرنے پر مجبور ہوئے ہیں کہ 1947ء میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کے دو قومی نظریے سے انخراف اور شیخ عبداﷲ کے کردار کی وجہ سے مسئلہ کشمیر پیدا ہوا اسی طرح تاریخی پس منظر کو سامنے رکھتے ہوئے اہل دانش منزل کا تعین کریں تحریک آزادی کی طاقت اس کا نظریہ ہے ،انہوں نے کہاکہ اہل دانش اور اساتذہ کرام ہی قوم کی فکری لام بندی کرتے ہیں اس ناز ک مرحلے پر تعلیمی اداروں اور باہر اس بات کااہتما م کیا جانا چاہیے کہ ہماری تحریر ،شعر وسخن کا مضمون کشمیر ہونا چاہیے انہوں نے کہاکہ پروفیسر عبدالحق مراد کی طرح تخلیق اور اصلاح معاشرہ کے لیے برؤے کار آئیں باقی اہل دانش اور اہل قلم بھی پروفیسر عبدالحق مراد کی تقلید کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر