{AF}
پونے دو کروڑ کشمیری آخری قابض بھارتی فوجی کے انخلاء تک جدوجہد جاری رکھیں گے ،عبدالرشید ترابی {/AF}
مظفرآباد( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ پونے دو کروڑ کشمیری آخری قابض بھارتی فوجی کے انخلاء تک جدوجہد جاری رکھیں گے ،چند سو مجاہدین نے 15لاکھ بھارتی فوج کو عملاً کشمیر کے اندر شکست سے دوچار کیے رکھا ،لاکھوں کشمیری مجاہدین کا مودی اور اس کی فوج مقابلہ نہیں کرسکتی ،کشمیر کی آزادی ہندوستان کے اندر کئی ریاستوں کی آزادی کا عنوان بنے گی ،مودی کے اقدامات ہندوستان کے حصے بخرے کرنے کا سامان کریں گے ،بیس کیمپ کے وسائل کی ایک ایک پائی قوم اور شہداء کی امانت ہے ،مالیاتی نظم ونسق کی کمزوریوں کے خاتمے اور اصلاح احوال کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت،کفایت شعاری اختیار کی جائے باالخصوص ٹرا نسپورٹ پالیسی ایسی بنائی جائے جس سے بچت ہو ،افسران کے مالی معاملات شفاف نہ ہوں تو ان کی ترقی روکی جائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس اور تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور سیکرٹری مالیات سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہرسطح پر یہ باور ہونا چاہیے کہ امانت اور دیانت کے جذبے کے ساتھ عوامی فلاح وبہبود کے لیے یہ محکمے برؤے کار آئیں تا کہ مخلوق خدا کی بھلائی کے ساتھ ساتھ منصوبہ جات بروقت مکمل ہوں کفایت شعاری اختیار کی جائے باالخصوص ٹرانسپورٹ کے بے جا استعمال کو روکنے کے لیے شفاف ٹرانسپورٹ پالیسی بنائی جائے ،من پسند افسران کی ترقی اور تبادلوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے و ہ افسران جو کام نہیں کررہے مالی معاملات درست نہیں ہیں ان کی ترقی روکی جائے محکمہ جات میں یکساں مالیاتی قواعد وضوابط پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے نیز محکمہ جات میں داخلی آڈٹ کا نظام موثر بنایا جائے اور پیش رفت سے آگاہ کیا جائے ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ میری کوشش ہے کہ ہمارے محکمے درست کام کریں عوام کی خدمت کریں منصوبہ جات بروقت مکمل کریں مالیاتی نظم وضبط قائم ہو تا کہ یہ خطہ ترقی کرے انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر دہری ذمہ داری ہے ایک آزاد خطے کے عوام کے مسائل حل کرنا اور دوسرا کشمیر کی آزادی کے لیے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا یہ تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے شہداء کا خون ہم سے تقاضا کررہا ہے کہ ہم بقیہ کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا کردار اداکریں ۔