{AF}
جماعت اسلامی آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے جدوجہد کررہی ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے جدوجہد کررہی ہے کارکنا ن جماعت اپنے اوقات دعوت الی اﷲ کے لیے مختص کریں خواتین ہماری آبادی کا نصف سے زائد ہیں وہ اس مشن میں بنیادی کردار ادا کرسکتی ہیں ،ہر سطح کے ذمہ داران معاشرے کے موثر افراد کو جماعت کی صفوں میں شامل کریں معاشرے کا ہر فرد ہماری دعوت کا امحاطب ہے ،22دسمبر کو اسلام آباد کے حکمرانوں کو جگانے کے لیے آزادی کشمیر مارچ کریں گے آزادکشمیر گلگت بلتستان اور پاکستان میں مقیم کشمیری اس میں بھرپور طریقے سے شریک ہوں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا بد قسمتی سے آزادکشمیر کا مقتدر طبقہ ان نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائد ہ نہیں اٹھا پایا ہم ان با صلاحیت نوجوانوں کو جماعت میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں تا کہ ان کی صلاحیتیں اقامت دین کے عظیم مشن کے ساتھ ساتھ کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی کے لیے صرف ہوں دین اور دنیا کی بھلائی ان کا مقدر بنے انہوں نے کہاکہ کشمیری آزادی کے لیے لازوال قربانیاں پیش کررہے ہیں وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے جماعت اسلامی صبح آزادی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہے گی ۔