وزیر اعظم پاکستان عمران خان کشمیر ی قیادت کو اعتماد میں لے کر کشمیر کی آزادی کی آزادی کا روڈ میپ دیں ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiوزیر اعظم پاکستان عمران خان کشمیر ی قیادت کو اعتماد میں لے کر کشمیر کی آزادی کی آزادی کا روڈ میپ دیں ، عبدالرشید ترابی{/AF}

دھیرکوٹ( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کشمیر ی قیادت کو اعتماد میں لے کر کشمیر کی آزادی کی آزادی کا روڈ میپ دیں ،مظفرآباد آمد کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے واپسی پر کشمیری قیادت سے مشاورت کر کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے وہ مشاورت تا حال نہیں ہوئی ،وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو تمام پارٹیوں نے مینڈیٹ دیا تھا کہ وہ آل پارٹیز کانفرنس بلا کر قوم کے لیے اجتماعی لائحہ عمل کا اعلان کریں ،عالمی سطح پر سفارتی سرگرمی کا نہ ہونے کی وجہ سے شکوک وشہبات اور بے اعتمادی کا ماحول پیدا ہورہا ہے جو مسئلہ کشمیر کے لیے خطرے ناک ثابت ہوسکتا ہے ،بھارت مقبوضہ ریاست میں من پسند آلہ کار کی تلاش میں ہے کرفیو اور دباؤ کے باوجود ابھی تک وہ اپنے ایجنٹ تلاش کرنے میں ناکام ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ کشمیری آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے مودی کے استعماری ہتھکنڈوں کے باوجود وہ استقامت دیکھا رہے ہیں جو لائق تحسین ہے بیس کیمپ کی قیادت عوامی جذبات کا احترام کرتے ہوئے اجتماعی لائحہ عمل قوم کو دیں تا کہ اس نازک اورفیصلہ کن مرحلے پر بیس کیمپ کی قیادت بھرپور کردار ادا کرسکے ،مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام نے اپنی استطاعت سے بڑھ کر قربانیاں پیش کر دی ہیں ان کی قربانیوں کو نتیجہ خیز بناے کے لیے بیس کیمپ نے فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہے آزادکشمیر میں رواداری کا ماحول ہے تمام پارٹیوں نے سیاسی اختلافات بالا طاق رکھ کر وزیر اعظم آزادکشمیر کو مینڈیٹ دیا کہ وہ اجتماعی لائحہ عمل کا اعلان کریں انہوں نے کہاکہ ریاست پاکستان اور پاکستانی قوم کی تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ وابستگی اور قربانیاں تحریک کے لیے اثاثہ ہیں حکومت پاکستان کشمیری اور پاکستانی عوام باالخصوص مقبوضہ کشمیر میں محصورعوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرے شہداء کے خون کے ساتھ جس نے بھی بے وفائی کی وہ عبرت کا نشان بنا ہے موجودہ حکمرانوں کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے پاکستان کے اندر داخلی انتشار اور باہمی چیقلش کے ماحول کو ختم کرتے ہوئے پوری قوم کو آزادی کے لیے یکسو کریں نریندرمودی کھلے عام پاکستان میں مداخلت اور پاکستان کو عدم استحکام کرنے کا شکار کرنے کی سازش کررہے ہیں گلبھوشن جیسے جاسوس بھیج رہے ہیں تا کہ پاکستان کے اندر دہشت گردی کروائی جائے ان حالات میں پاکستان کے حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے ملک کی سلامتی ،بقاء اور استحکام کے لیے اقدامات کرنے چاہیں تا کہ بھارت کے مکروہ عزائم کو ناکام بنایا جائے اور کشمیریوں کو آزادی دلوائی جائے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر