{AF}
نریندرمودی مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے عملی اقدامات کررہے ہیں جو رائے شماری کے حق کے خلاف بڑی سازش ہے ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاہے کہ نریندرمودی مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے عملی اقدامات کررہے ہیں جو رائے شماری کے حق کے خلاف بڑی سازش ہے ،وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ایک تقریر کر کے چپ سادھ لی ،اسلامی جمعیت طلبہ پوری امت کا اثاثہ ہے ،جمعیت نسل نو کی سیرت و کردار کی تعمیر کا واحد ادارہ ہے ،اسلامی جمعیت طلبہ نے نوجوانوں کی کردار سازی کر کے معاشرے میں اتارا تو انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ،تحریک آزادی کشمیر میں اسلامی جمعیت طلبہ نے تاریخ ساز کردار ادا کیا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ راولاکوٹ کے زیر اہتمام ایجوکیشنل ایکسپو میں شریک طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ناظم جموں وکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ راجہ مسرور ظفرسمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،ایجوکیشنل ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ آزاد خطے کے نوجوان باصلاحیت اور ذہین ہیں یہ دنیا میں جہاں بھی گے اپنی صلاحیتوں کااظہار کیا ،آزادکشمیر میں حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے یہ نوجوان اپنی صلاحیتیں اپنے معاشرے اور عوام کی خدمت کے لیے برؤے کار نہ لا سکے اسلامی جمعیت طلبہ سے فارغ ہونے والے نوجوان معاشرے میں کار ہائے نمایاں سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ایسے نوجوانوں کو قابل فخر سمجھتی ہے انہوں نے کہ اسلامی جمعیت طلبہ آزاد خطے کے ایک ایک نوجوان تک اﷲ کا پیغام پہنچائے قرآن کے ساتھ خود وابستہ رہیں اورنوجوانوں کو بھی قرآن سے وابستہ کریں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر نوجوان ہی تحریک آزادی کشمیر کا ہر اول دستہ ہیں ہندوستان کے تمام مظالم کے باوجود کشمیری ڈٹے ہوئے ہیں اور آزادی سے کم کوئی حل قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنے حصے کا کام کرلیا ہے اب آزادی کی اس تحریک کو منزل سے ہمکنار کرنا بیس کیمپ اورپاکستان کے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے عملی اقدامات نہ کیے جو مطلوب تھے جس کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے اندر مایوسی ہے حکومت پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے عملی اقدامات کرے پوری قوم پشتیبانی کے لیے تیار ہے جماعت اسلامی حکمرانوں کو تو جہ دلانے کے لیے 22دسمبر کو اسلام آباد میں آزادی کشمیر مارچ کرے گی اہل کشمیر اس مارچ میں بھرپور حصہ لیں ۔