{AF}
حکومت پاکستان ہندوستان کے ساتھ تمام معاہدات ختم کرے ،کشمیریوں کا حق مزاحمت بحال کرے ، عبدالرشید ترابی{/AF}
مظفرآباد(پ ر) کنونیئرکل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ہندوستان کے ساتھ تمام معاہدات ختم کرے ،کشمیریوں کا حق مزاحمت بحال کرے ،اقوام متحدہ اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے میں ناکام ہو چکی ،نریندرمودی کشمیریوں سے کیے گے وعدے سے منحرف ہو چکے ہیں اب کشمیریوں کے پاس ہتھیار اٹھانے کے سوا کوئی حل نہیں ہے ،کشمیریوں سے بے وفائی کرنے والے حکمران نشان عبرت بنے ہیں، وزیر اعظم اور وزراء وادی نیلم سمیت سیز فائر لائن سے متاثرہ لوگوں کے ریلیف کے لیے وسائل فراہم کرنے کا اہتمام کریں، وادی نیلم کے عوام کا تحریک آزاد ی کشمیر میں تاریخی کردار ہے، 90 دھائی سے لے کر اب تک یہ بزدل بھارتی فوجیوں کے نشانے پر ہیں، یہاں کے بہادر عوام استقامت سے کھڑے ہیں، حکومت ان کی بھرپور حوصلہ افزائی اور ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کر ے، ان خیالات کے اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا دریں اثناء جماعت اسلامی ضلع نیلم کے امیر عنایت علی قاسمی کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، عبدالرشیدترابی نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ نیلم کے مسائل کے حل کے لیے وزیر اعظم اور وزراء سے بات کریں گے، جماعت اسلامی کے سارے ادارے اور الحدمت فاونڈیشن متاثرین کی امداد کے لیے کردار ادا کررہے ہیں اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ سیز فائر لائن سکینڈ ڈیفنس لائن ہے، اس لیے دفاعی حصہ قرار دے کر ان کے مسائل حل کیے جائیں، حکومت از خود اگے بڑھ کر ان کے مسائل حل کرے اور جہاں جہاں برف کی وجہ سے اشیاء خوردونوش کی ضرورت ہے وہاں پہنچانے کا اہتمام کیا جائے، انھوں نے کہا کہ کشمیریوں نے جہاد سے یہ خطہ آزاد کروایا ہے بقیہ کشمیر بھی جہاد سے آزاد ہو گا۔ مجاہد کشمیر قوم مودی اور اس کی قابض بھارتی فوج سے شکست سے دوچار کرے گی ، کشمیری قوم نے آزاد کے لیے جدوجہد شروع کر رکھی ہے جب تک کشمیر آزاد ہو کر ملت اسلامیہ پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتا کشمیری جہاد جاری رکھیں گے، انھوں نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنے حصہ کا کام کر لیا ہے ان حکومت پاکستان آزادی کی اس تحریک کو منزل تک پہنچانے کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے،کشمیریوں سے جس بھی پاکستانی حکمران نے بے وفائی کی اس کو اس سر زمین نے قدم بھی نہیں رکھنے دیے موجودہ حکمران ان سے عبرت حاصل کریں۔