نریندر مودی کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے اور اسلام آباد میں اقتدار کا کھیل جاری ہے، ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidنریندر مودی کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے اور اسلام آباد میں اقتدار کا کھیل جاری ہے،  ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

لاہور: (پ ر) امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے صدر اور وزیر اعظم پوری ریاست کے صدر اور وزیر اعظم ہیں،نریندر مودی کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے اور اسلام آباد میں اقتدار کا کھیل جاری ہے، اہل کشمیر نے 1947میں پاکستان کو اپنی منزل قرار دے دیا تھا ، ابھی پاکستان معرض وجود میں نہیں آیا تھا ، 1947 میں کشمیری مجاہدین راجوری ،بارہ مولاتک پہنچ گئے تھے، اسلامی جمعیت طلبہ اسلامی تحریک کا ہر اول دستہ اور امت کا اثاثہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام پنجاب یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے خیبر سے کراچی ، بھمبر سے تاؤبٹ اور گلگت تک کشمیر بچاؤ ریلیاں اور مارچ کیے مگر حکمرانوں پر اس کا کوئی اثر نہ ہوا، اب جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ، اسلام آباد کے حکمرانوں کو جگانے کے لیے 22 دسمبر کو اسلام آباد میں عوام کا سمندر لے کر آئیں گے، پاکستان کو اسلام کا گہوارہ اور کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیریوں کی وکیل ہے وہ کشمیر کی آزادی کے لیے روڈ میپ دے، کشمیریوں کو پاکستان کی مشکلات اور عالمی حالات کا ادراک ہے، مگر کشمیر کے حالات تقاضا کر رہے ہیں کہ عملی اقدامات کر کے ان کی زندگیوں کو بچایا جائے، کشمیریوں نے ہندوستان کے قبضے کو ایک لحمہ کے لیے بھی قبول نہیں کیا ہے، پاکستان کی طرف بہنے والے دریاؤں میں کشمیریوں کا خون بھی شامل ہے، ہندوستان دریاؤں کو بند کر کے پاکستا ن کو بنجر صحرا میں تبدیل کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ کشمیر محض تقریروں سے حل نہیں ہو گا اس کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے مودی جتنا مرضی مظالم ڈھالے کشمیر نے آزاد ہونا ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر