نریندرمودی تمام اقلیتوں کو جبراً ہندو بنانے کے ایجنڈے پر گامزن ہیں جس سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں ،امیر العظیم

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkنریندرمودی تمام اقلیتوں کو جبراً ہندو بنانے کے ایجنڈے پر گامزن ہیں جس سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں ،امیر العظیم{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا ہے کہ نریندرمودی تمام اقلیتوں کو جبراً ہندو بنانے کے ایجنڈے پر گامزن ہیں جس سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں کرفیولگے 100دن سے زائد ہو چکے مگر کشمیری مودی کے مظالم کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں ،پاکستان کے 22کروڑ عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں حکمران کشمیر کی آزادی کے لیے واضح اور دوٹو ک پالیسی اپناتے ہوئے روڈ میپ دیں ،جماعت اسلامی پاکستان کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی ،کشمیری تقسیم برصغیر کے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل کے لیے جدوجہدکررہے ہیں ،عالمی برادری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد پاس کر کے بھارت کے خلاف فوجی کارروائی کرے ،جماعت اسلامی کے کارکنوں میں حریت فکر ،احتساب جماعت اسلامی طرہ امتیاز ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے 46ویں سالانہ اراکین جنرل کونسل کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر العظیم نے کہاکہ نریندرمودی اور آر ایس ایس عدالتوں پر اثر انداز ہو کر عدالتوں سے جانبدارانہ فیصلے کروا رہے ہیں بابری مسجد کے حوالے سے کورٹ کا فیصلہ حکومت کا شاخسانہ ہے ،نریندرمودی اور آر ایس ایس ہندوستان کے اندر تمام اقلیتوں کو جبراً ہندو بنانے کی سازش کررہی ہے مساجد ،چرچ اور کنیسٹ کو مندر بنانے کی سازشوں میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اس مرحلے پر خاموشی کا مظاہرہ کرنے کے بجائے بھارت کو روکے انہوں نے کہا کہ بابری مسجد کی جگہ مندر تعمیر کرنا پونے 2ارب مسلمانوں کے ایمانی جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے ،انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اس پر سخت موقف اختیار کرے ،حکومت پاکستان نے کشمیر اور بابری مسجد کے حوالے سے کمزور موقف اختیار کر کے عوام کو مایوس کیا ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر