{AF}
وزیر اعظم پاکستان عمران خان قوم کو بتائیں کہ وہ جہاد اور جنگ کے بغیر کشمیرکی آزادی کا کیا لائحہ عمل رکھتے ہیں، عبدالرشید ترابی{/AF}
لندن( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان قوم کو بتائیں کہ وہ جہاد اور جنگ کے بغیر کشمیرکی آزادی کا کیا لائحہ عمل رکھتے ہیں،کشمیری قیادت کو اعتماد میں لیں ورنہ اس بیانیے کو تقویت ملے گی کہ میچ فکس محض بیانات کے ذریعے کشمیریوں کو لولی پاپ دیا جارہا ہے ،پاکستان کی شہ رگ گزشتہ 3ماہ سے بدترین محاصرے میں ہے پاکستان کے عساکر کے مرکز میں طاؤس و رباب کی محفلیں لمحہ فکریہ اور سنگ دلی کی انتہا ہے ،پونے دوکروڑ کشمیری اپنا حق لینا جانتے ہیں ،آزاد خطے ہمارے اسلاف نے جہاد سے آزاد کروائے ہیں ،نریندرمودی کی فاشسٹ حکومت کے ہاتھ میں ایٹمی ہتھیار ساری دنیا کے لیے خطرہ بن چکے ہیں مودی نے کشمیر میں قتل عام سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ اور آسام میں 20لاکھ مسلمانوں کی شہریت ختم اقلیتوں کو ہندو بنانے کے ایجنڈے پر گامزن ہیں ،نریندرمودی پڑوسی ممالک پر قبضے کے عزائم رکھتے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں برٹش بنگلہ دیش فرینڈ شپ گروپ کے زیراہتمام کشمیر پر عالمی سیمینار میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ،دریں اثناء وفود اور میڈیا سے گفتگو کی ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ بھارتی ریاستی دہشت گردی آزادکشمیر میں سول آباد ی پر فائرنگ سے جانی اور مالی نقصان کے ساتھ نریندرمودی اور اس کا وزیر دفاع ایٹمی جنگ کی دھمکیاں دے رہے ہیں ،نریندرمودی کی فاشسٹ حکومت بھارت کے اندر اقلیتوں سے برا سلوک روا رکھے ہوئے ہے آسام میں 20لاکھ مسلمانوں کی شہریت منسوخ کر دی گئی ہے دیگر اقلیتوں کو آر ایس ایس کے غنڈے ظلم کا نشانہ بنا رہے ہیں اور ان کو جبراًہندو بنانے کی سازش کررہے ہیں ان حالات میں برطانیہ کے ممبران پارلیمنٹ اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ نریندرمودی کے خلاف اقوام متحدہ کو متحرک کرے کہ وہ فوجی مداخلت کرے ،عالمی برادری نریندرمودی کے اقدامات اور ایٹمی جنگ کی دھمکیوں کا نوٹس لیتے ہوئے خطے اور عالمی امن کے تحفظ کے لیے مسئلہ کشمیر کے حل مظالم کے خاتمے کے لیے دوطرفہ اور بین الاقوامی سطح پر ٹھوس اقداما ت کرے ،اس سلسلے میں سلامتی کونسل مبصر کے بجائے بھارت کے خلاف سفارتی اور فوجی اقدامات کرے ،عبدالرشید ترابی نے خبردار کیا کہ عالمی برادری کی عدم دلچسپی کے نتیجے میں آزادکشمیر کے لاکھوں مشتعل افراد سیز فائر لائن توڑنے کے علاوہ ان کے پاس کوئی آپشن نہیں بچے گا ،انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے نوجوان قیادت سے ہتھیار وں کامطالبہ کررہے ہیں ہمارے اسلاف نے 1947ء میں جہاد کے ذریعے یہ خطہ آزاد کروایا تھا انہوں نے کہاکہ 1947ء میں ہزاروں مسلح کشمیری مجاہدین نے عالمی برادری کے عہدپر ہتھیار رکھے تھے اب عالمی برادری کشمیریوں کو حق نہیں دلائے گی تو کشمیری ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہوں گے اس وقت آزادکشمیر کے اندر ہزاروں سابق فوجی اور نوجوان مطالبہ کررہے ہیں کہ ان کو ہتھیار فراہم کیے جائیں ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ وزیر پاکستان عمران خان کے حالیہ بیان پر آزادکشمیر کے عوام خوش نہیں ہیں سیمینار سے لیبر پارٹی اور دیگر ممبر ان پارلیمنٹ کے علاوہ ذرائع ابلاغ،انسانی حقوق کی تنظیموں کے سربراہان سمیت کشمیری کمیونٹی کے لیڈران نے خطاب کیا اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی ۔