{AF}
وزیر اعظم پاکستان عمران خان کشمیری قیادت کو بتائیں کہ ان کے پاس کشمیرکی آزادی کے لیے کیا روڈ میپ ہے ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کشمیری قیادت کو بتائیں کہ ان کے پاس کشمیرکی آزادی کے لیے کیا روڈ میپ ہے ،جہاد اور جنگ کے بغیر کشمیر کیسے آزاد ہو گا ،80لاکھ کشمیری گزشتہ 87دنوں سے محصور ہیں ،کشمیر پر بھارتی قبضے کے 72سال گزر گے کشمیریوں کے یوم سیاہ کے موقع پر عساکر کے مرکز میں محفل سماء کے اہتمام سے کشمیریوں کو کیا پیغام دیاجارہا ہے ،کشمیری پاکستان ی بقاء سلامتی اور استحکام کی جنگ لڑرہے ہیں ،کشمیر کے بغیر پاکستان سلامت نہیں رہ سکتا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ کشمیری گزشتہ 200سال سے میدان جہاد میں ہیں نہ وہ اس سے پہلے گھبرائے ہیں نہ اب گھبرائیں گے ہمارے اسلاف نے ٹوپی دار بندوقوں سے مودی کے بڑوں کو مار بھگایا ہے سری نگر ،راجوری ،بارامولہ تک مجاہدین پہنچ کر کسی نادیدہ امداد کے دو ماہ تک منتظر رہے ،اہل کشمیر ریاست پاکستان سے بے پناہ محبت رکھتے ہیں اور پاکستان کی ریاست اور عوام سے ان کو کوئی گلہ نہیں البتہ اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں نے کماحقہ کردار ادا نہیں کیا جس کی وجہ سے کشمیریوں کی آزادی کی منزل طویل ہوئی ،ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کی بیڑیاں کھولے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومت کو پوری ریاست کی نمائندہ حکومت تسلیم کرے کشمیریوں کو اپنا مقدمہ لڑنے کا اختیار دے ہم جانے تو مودی جانے ہم کشمیر کو آزاد کروا کر پاکستان کا حصہ بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی سرد مہری اور او آئی سی کے مطلوبہ کردار میں کمی کی وجہ سے بھارت کو شہ مل رہی ہے اسلامی ممالک محض بھارت سے سیاسی ،سفارتی اور معاشی بائیکاٹ کی دھمکی ہی دے دیں تو کشمیر آزاد ہوسکتا ہے اسلامی ممالک کی قیادت ہمارے مسائل کے حل میں رکاوٹ ہے ۔