{AF}
{/AF}
عبدالرشید ترابی کی جماعت اسلامی پاکستان کے مرکز ی راہنما سابق سینیٹر پروفیسر خورشید احمد سے ملاقات،مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال پر مشاورت لندن( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی راہنما و سابق سینیٹر پروفیسر خورشید احمد سے اہم ملاقات کی اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے سابق پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اﷲ سمیت دیگر قائدین موجود تھے ،ملاقات کے موقع پر عبدالرشید ترابی نے پروفیسر خورشید احمد کو کشمیر کی تازہ ترین صورت حال کے حوالے سے آگاہ کیا ،کشمیر کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی ۔