عبدالرشید ترابی کی برطانوی منسٹر آف فارن اینڈ کامن ویلتھ اینڈ ریوسٹیفنسن سے اہم ملاقات

{AF}abdul rasheed turabiعبدالرشید ترابی کی برطانوی منسٹر آف فارن اینڈ کامن ویلتھ اینڈ ریوسٹیفنسن سے اہم ملاقات {/AF}

عبدالرشید ترابی کی برطانوی منسٹر آف فارن اینڈ کامن ویلتھ اینڈ ریوسٹیفنسن سے اہم ملاقات

لندن ( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نریندرمودی کشمیر کو نہیں ہندوستان کو تقسیم کرنے کی بنیاد رکھ رہے ہیں ،نریندرمودی مستند دہشت گرد عالمی برادری ان کے جرائم کی پاداش میں ان کو کٹہرے میں لائے ،15لاکھ قابض بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کررہی ہیں اور سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے سول آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے ،برطانیہ ہندوستان کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تحریک کرنے کے لیے کردار ادا کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے برطانوی حکومت کے منسٹر آف فارن اینڈ کامن ویلتھ اینڈریو سٹیفنسن کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے برطانوی منسٹر کو آگاہ کیا اس موقع پر برطانوی منسٹر نے کہاکہ برطانوی حکومت ہمیشہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہے ہم بھارتی حکومت کو کہیں گے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے اندر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے اور کشمیریوں کو ان کے حقوق فراہم کرے ،واضح رہے کہ عبدالرشید ترابی کے دورہ ملائیشیا ،ترکی اور برطانیہ کے دوران سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں ہوئیں اور بنگلہ دیش کمیونٹی سمیت ان سب نے کشمیریوں کی بھرپور حمایت کا فیصلہ کیا ہے ملائیشیا نے مودی کے ساتھ تجارت بند کردی ہے ترکی نے مودی کے دورے کو منسوخ کردیا ہے اسی طرح دیگر ممالک بھی مودی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں تو کشمیر آزادہو سکتا ہے ،عبدالرشیدترابی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تمام اسلامی اور انسانی حقوق پر یقین رکھنے والے ممالک ہندوستان سے سیاسی،سفارتی اور معاشی بائیکاٹ کریں اقوام متحدہ سے مطالبہ کریں کہ وہ سلامتی کونسل سے قرارداد پاس کروا کر بھارت کے خلا ف فوجی کارروائی کروائیں ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ نریندرمودی ہندوستان کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی بنیاد رکھ چکے ہیں کشمیر کی وحدت کو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتا کشمیری آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں اور صبح آزادی تک اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیر کی آزادی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے اس وقت دشمنوں نے پاکستان کو نشانے پر رکھاہوا ہے پوری قوم متحد اور متفق ہو کر دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنائے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر