حکومت پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے واضح روڈ میپ کے ساتھ جارحانہ انداز سے نکلے دنیا ساتھ دے گی، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiحکومت پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے واضح روڈ میپ کے ساتھ جارحانہ انداز سے نکلے دنیا ساتھ دے گی، عبدالرشید ترابی {/AF}

لوٹن ( پ ر)کنومیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وچیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ حکومت پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے واضح روڈ میپ کے ساتھ جارحانہ انداز سے نکلے دنیا ساتھ دے گی،ڈرسی سہمی حکومتوں اور قوموں کے ساتھ کوئی نہیں چلتا،نریندرمودی کے ایجنڈے اور اقدمات سے دنیا کے امن کو خطرہ لاحق ہوچکاہے،ہٹلر مودی اور اس کی فاشسٹ حکومت کے پاس ایٹمی ہتھیار کروڑوں انسانوں کے لیے موت کا سبب بن سکتے ہیں،عالمی برادری اس کے سدباب کے لیے اقوا م متحدہ کی سلامتی کونسل میں قراردادپاس کرواکر فوجی کاررائی کرے،پاکستان عالمی برادری سے ایک ہی مطالبہ کرے کہ بھارت کے خلاف فوجی کارروائی ہونی چاہیے،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ مودی نے برطانیہ سے چند ہمنوا ممبران پارلیمنٹ کو مقبوضہ کشمیرلے جاکر پروپیگنڈا کیاہے حکومت پاکستان ساری دنیا کے ممبران پارلیمنٹس کو کشمیرلے جائے اور ان کو دیکھائے مودی کے مظالم اور دنیا پر واضح کرے مودی انسانوں کاقاتل ہے،مودی سے غبارے سے ہوا نکل جائے گی،دنیا پر یہ واضح ہونا چاہیے کہ دنیا کی غفلت اور مسلمانوں سے دوہرے معیار کی وجہ سے کشمیراور فلسطین جیسے دیرینہ مسائل حل نہ ہوسکے ،دنیاحالا ت کی سنگینی کا ایدارک کرے اگر ایسا نہ ہوا تو پوری دنیا ایک ہول ناک ایٹمی جنگ کا سامنہ کرنے کے لیے تیار رہے مشرق سے مغرب تک پھر کوئی نہیں بچے گا،ظلم اورانصافی پر مبنی نظام اور رویے تباہی کا سامان لاتے ہیں،تیسری عالمگیر جنگ ہوئی تو پوری دنیا تباہ ہوگی،اس وقت عالمی برادری پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق دلائے مودی کو مظالم سے باز رکھے اگر باز نہیں آتے تو ان کے خلاف کارروائی کرے،کشمیری پرامن طریقے سے اپنا حق مانگ رہے ہیں جس کو ہندوستان نے ان سے عہد کررکھا ہے اب اپنے عہد سے انحراف کر کے کشمیرکو اپنی یونین کاحصہ بنانا کسی طور جائز نہیں ہے ہندوستان اپنے تمام معاہدوں اور وعدوں سے انحراف کرچکاہے ایسے میں حکومت پاکستان ہندوستان سے کیے گئے تمام معاہدے اس کے منہ کر مارے اور جارحانہ انداز سے حق بات کرے،پوری قوم ساتھ دے گی،قوم کے اندار جذبہ جہاد اور شوق شہادت بیدار کرنے کی ضرورت ہے،جذبہ جہاد اور شوق شہادت ایٹم بم سے زیادہ بڑی طاقت ہے،اﷲ کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں،پوری قو م اور حکومت اﷲ کی طرف رجوع کرے اﷲ نصرت شامل حال ہوگی تو فتح اور کامرانی ملے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر