{AF}
نریندرمود ی کشمیریوں کو قید کرکے کشمیرکو تقسیم کرنے کی کسی سازش میں کامیاب نہیں ہوں گے،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
راولاکوٹ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان کہاہے کہ نریندرمود ی کشمیریوں کو قید کرکے کشمیرکو تقسیم کرنے کی کسی سازش میں کامیاب نہیں ہوں گے،حکومت پاکستان کی اس اہم اور نازک مرحلے پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے،پاکستان کے عوام اپنی حکومت پر دباوبڑھائیں تاکہ نریندرمودی کے خطرناک عزائم ناکام بنائے جاسکیں،کشمیریوں سے بے وفائی کرنے والے حکمران عبرت کا نشان بنے ہیں کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں،کشمیرکے بغیر پاکستان سلامت نہیں رہ سکتا،راولاکوٹ میں میں جماعت اسلامی کے کاارکنوں نے کامیاب عزم جہاد کشمیرکانفرنس کا انعقاد کیا اس پر سب کو خراج تحسین پیش کرتاہوں،ان خیالات کااظہارانھوں نے عزم جہاد کشمیرکانفرنس کے لیے کام کرنے والوں کے اعزاز میں دئی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اس دور کی سب سے بڑی اسلامی تحریک ہے جو اﷲ کے نظام کے قیام کی جدوجہد کررہی ہے،مادہ پرستی اور جاء پرستی کے اس دور میں صرف اﷲ کی رضا کے لیے کام کرنا بہت بڑی بات ہے،دجالیت کے عروج کے دور میں جماعت اسلامی ایک نعمت سے کم نہیں ہے ،اس تحریک کا مشن اور مقصد وہی ہے جو انبیاء کاتھا ،بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال اﷲ کی بندگی میں دینے اس تحریک کا کام ہے ،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن دعوت کو گھر گھر پہنچائیں،قرآن وسنت کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں،رروزانہ قرآن کا مطالعہ کریں،سیرت بنی ﷺ اور سیرت اصحاب کا مطالعہ کریں،اﷲ کی نصرت اور تائید شامل حال ہوگی تو ہمارے مسائل حل ہوں گے ،آج ہم جن مسائل کا شکار ہیں اس کی بڑی وجہ قرآن وسنت سے دوری ہے۔