شہداء کے مقدس لہو اور عوام کی بے مثال قربانیوں کے باعث کشمیر فلش پوائنٹ بن چکا ہے، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi شہداء کے مقدس لہو اور عوام کی بے مثال قربانیوں کے باعث کشمیر فلش پوائنٹ بن چکا ہے، عبدالرشید ترابی{/AF}

باغ( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ شہداء کے مقدس لہو اور عوام کی بے مثال قربانیوں کے باعث کشمیر فلش پوائنٹ بن چکا ہے عالمی سطح پر نئی تحریک اور ہم خیال حلقوں میں اضافہ ہوا ہے ،حکومت پاکستان عالمی سطح پر اس خوشگوار فضا سے استفاد ہ کرتے ہوئے کشمیر کی آزادی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے ،آزادکشمیر کی تمام جماعتوں نے وزیر اعظم آزادکشمیر کو اختیار دیا ہوا ہے کہ وہ مشاورت سے اپنا کردار ادا کریں ،آزادکشمیر کی قیادت کٹہرے میں ہے برہان مظفر وانی شہید کے نقش قدم پر چلنے والے لاکھوں کشمیر ی نوجوان سامنے آچکے ہیں ،ہندوستان نے خوفزدہ ہو کر حالیہ احمقانہ اور بزدلانہ اقدامات کیے ہیں جن کی بھارت سمیت ساری دنیا میں مذمت کی جارہی ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے برہان وانی شہید ٹورنامنٹ کے فائنل میج میں بطور مہمان خصوصی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے حکومت صحت مند کھیلوں کے فروغ کا اہتمام کرے اور وسائل فراہم کرے ،باغ کا یہ سٹیڈیم محمد حسین دھڑے کے نام سے منسوب ہے جن کا تحریک آزادی میں بڑا کردا ر ہے ،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ برہان مظفر وانی شہید نے تحریک آزادی کشمیر کو نیا رخ دیا ہے اس کی شہادت کے نتیجے میں لاکھوں برہان وانی تحریک کا ہر اول دستہ بن چکے ہیں اس جذبہ حریت سے خوفزدہ ہوکر نریندرمودی نے جو اقدامات کیے ہیں اس کی بھارت سمیت ساری دنیا نے مذمت کی جارہی ہے مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں نے جس حریت اور استقامت کا مظاہر ہ کیا ہے و ہ تاریخ میں رقم ہو چکی ہے ،اس تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے بیس کیمپ کے نوجوان فیصلہ کن کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہو جائیں آزاد خطے اور گلگت بلتستان کے چپے چپے پر ہمارے اسلاف کا خون گرا ہے ہم ان غازیوں اور شہداء کی جرات ،ایثار اور قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں ان کی قربانیوں سے یہ خطہ منور ہوا جن کی قدم قدم پر اعلامات موجود ہیں انہوں نے کہاکہ اس اہم اورنازک مرحلے پر غفلت تاریخی جرم ہو گا جسے پوری قوم معاف نہیں کرے گی انہوں نے کہاکہ اس نازک مرحلے پر ذاتی اور پارٹی مفادات سے بالا تر ہو کر تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے غیر روایتی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے آزادکشمیر میں خوشگوار سیاسی فضا موجود ہے سب پارٹیوں نے وزیر اعظم کو اختیار دے رکھا ہے کہ وہ فیصلہ کن کردار مشاورت سے طے کریں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے وزیر اعظم بھی تحریک آزادی کشمیر کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر