عالمی برادری نے نریندر مودی سے ایٹمی ہتھیار نہ چھینے تو کروڑوں انسان لقمہ اجل بن جائیں گے، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi عالمی برادری نے نریندر مودی سے ایٹمی ہتھیار نہ چھینے تو کروڑوں انسان لقمہ اجل بن جائیں گے، عبدالرشید ترابی  {/AF}

لندن( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ عالمی برادری نے نریندر مودی سے ایٹمی ہتھیار نہ چھینے تو کروڑوں انسان لقمہ اجل بن جائیں گے، کشمیریوں نے آزادی یا شہادت کا فیصلہ کر لیا ،ہندوستان جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے عالمی برادری اقوام متحدہ کے چیپٹر7کے مطابق بھارت کے خلاف فوجی کارروائی کرے ،کشمیرکا بچہ بچہ آزادی کے لیے پرعزم ہے مودی تمام استعماری ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کرسکے ،برطانیہ ،یورپی اور اسلامی ممالک انسانیت کے قاتل مودی اور ہندوستان کا سیاسی،معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کریں ،کشمیر کے اندر مودی کو ایک بھی کشمیری اب ایسا نہیں ملے گا جو ہندوستان کا حمایتی ہو ،مودی کا دنیا میں پیچھا کریں گے ،وزیراعظم آزادکشمیر مشاورت سے منحوس سیز فائر لائن کی طرف مارچ کر کے ساری دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی جانب مبذول کراوائیں،5اگست سے اب تک 85دنوں سے مسلسل کرفیو پوری دنیا کے زندہ ضمیر لوگوں کے لیے چیلنج ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے برطانیہ کی تاریخ کے سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی،حریت راہنما الطاف بٹ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل ،برٹس پارلیمنٹ ،یورپی یونین ،ہیومن رائٹس کی تنظیمیں اقوام متحدہ کو مجبور کریں کہ وہ اپنی قرار دادوں پر عمل در آمد کرے ،نریندر مودی اور اس کے وزیر دفاع ایٹمی جنگی کی دھمکیاں دے کر کشمیریوں کو ڈرانے کی ناپاک کوشش کررہے ہیں عالمی برادری مودی کی ان دھمکیوں کا نوٹس لے مودی کے پاس ایٹمی ہتھیار پوری دنیا کے امن کے لیے خطرہ بن گے ہیں عالمی برادری مودی سے ایٹمی ہتھیار چھین لے ،انہوں نے کہاکہ متعصب اور ہٹلر کا روپ دھار کر مودی ایٹمی جنگ کی دھمکیاں دے رہے ہیں یہ ساری دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہیں عالمی برادری تعصب سے نکل کر انسانی بنیادوں پر کروڑوں لوگوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے مودی کے خلاف ہمارا ساتھ دیں کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے حق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں خود ہندوستانی قیادت نے اقوام متحدہ میں جا کر ساری دنیا کے سامنے یہ عہد کیا ہوا ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق فراہم کرے گا تا کہ کشمیری اپنی مرضی کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں انہوں نے کہاکہ نریندرمودی توسیع پسندانہ عزائم رکھتے ہیں وہ ہندوستان کے اندر تمام اقلیتوں کو جبراً ہندو بنانے کے لیے کام کررہے ہیں آر ایس ایس کے غنڈے اور بجرنگ دل سمیت دیگر دہشت گرد تنظیمیں مودی کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے سرگر م ہیں یہ تنظیمیں ہندوستان سے باہر بھی دہشت گردی کی مرتکب ہورہی ہیں ایسے میں عالمی برادری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے اگر عالمی برادری نے کردار ادا نہ کیا تو کشمیر کے مسئلے پر تیسری عالمگیر جنگ کو کوئی نہیں روک سکے گا اگر یہ جنگ ہوئی تو کروڑوں لوگ موت کے گھاٹ اتر جائیں گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر