{AF}
ہندوستان کے ناجائز قبضے کو کشمیریوں نے ایک لمحے کے لیے بھی قبول نہیں کیا ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ ہندوستان کے ناجائز قبضے کو کشمیریوں نے ایک لمحے کے لیے بھی قبول نہیں کیا ،27اکتوبر1947سے لے کر اب تک کشمیری ہندوستان کے غاصبانہ قبضے کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں ہندوستان نے کشمیریوں کے دلوں سے جذبہ آزادی کو کچلنے کے لیے تمام سامراجی ہتھکنڈے استعمال کیے84دنوں سے 80لاکھ کشمیری محصور دنیا کی تو جہ کے منتظر حکومت پاکستان کشمیر کی آزادی کا روڈ میپ دے یا ہماری بیڑیاں کھولے،ان خیالات کااظہار انہوں نے یوم سیاہ کے حوالے سے منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کی خاموشی ہندوستان کو مظالم ڈھانے کی مزید شہ دے رہی ہے کشمیر ی صبح آزادی تک ہندوستان کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ حکومت پاکستان جہاد کا اعلان کرے اگر عالمی دباؤ میں ہے تو بیس کیمپ کی حکومت کو با اختیار بنائے اور اسے ریاست کی نمائندہ حکومت تسلیم کرے کشمیری بین الاقوامی اور عسکری محاذ پر جدوجہد کریں گے اور اپنا حق خود لیں گے پوری قوم اپنے بھائیوں کی مدد کے لے جانا چاہتی ہے اگر حکومت پاکستان نے عملی اقدامات سے گریز کیا تو ہم وسیع تر مشاورت کے بعد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ،انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے 1947میں نامساعد حالات میں ٹوپی دار بندوقوں اور کلہاڑیوں کے ذریعے ڈوگرہ سامراج کے خلاف جہاد کر کے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو آزاد کروایا اس وقت اگر ہندوستان اقوام متحدہ میں نہ جاتا تو سارا کشمیر مجاہدین آزاد کرو لیتے ،65ہزار مسلح مجاہدین نے عالمی برادری کے کہنے پر ہتھیار رکھے تھے ڈالے نہیں تھے اب وقت آگیا ہے کہ 1947کے کردار کو دوبارہ بحال کیا جائے تا کہ کشمیری خود آگے بڑھ کر سیاسی،سفارتی اور عسکری محاذ پر اپنی جدوجہد کرسکیں ۔