{AF}
زلزلے او رتحریک آزادی کشمیرکے شہداء کو نہ کوئی بھول سکتا ہے اور نہ ہی فراموش کرسکتاہے،عبدالرشید ترابی{/AF}
باغ ( پ ر)کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وچیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ زلزلے او رتحریک آزادی کشمیرکے شہداء کو نہ کوئی بھول سکتا ہے اور نہ ہی فراموش کرسکتاہے،جس طرح ملت اسلامیہ نے متاثرین کی بحالی میں کردار ادا کیااور اہم سب سروخرو ہوئے اسی طرح ملت اسلامیہ مقبوضہ کشمیرکے اندر 80لاکھ کشمیریوں کی رہائی اور آزاد ی کے لیے اپنا کرداراد ا کرے،ہمارے سارے مسائل کا حل اﷲ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے میں مضمر ہے،اپنے خالق اور مالک کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں،اﷲ اور اﷲ کے بندوں کے حقوق ادا کریں،فرایض کی ادائیگی میں ستی نہ کریں اور توبہ کا ہمیشہ اہتمام کریں،زلزلے کی قیامت صغرا کے بعد جس طرح پوری قوم کو اﷲ کی طرف رجوع کرناچاہیے تھا بدقسمتی سے وہ نہیں ہوا جس کی وجہ سے اﷲ تعالیٰ پھر زلزلے کے جھٹکے لگارہاہیں،میرپور میں بھی بحالی میں جماعت اسلامی اور اس کے ادارے بھرپور کردار ادا کرر ہیں ان خیالا ت کااظہارانھوں نے ریڈ فاؤنڈیشن سکول سڑول میں 8اکتوبر کی یاد میں دعائیہ تقریب میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر انھوں نے کہاکہ بڑی تعداد میں بچوں کی شہادتیں ہوئیں اﷲ ان کو قبول کرے اﷲ تعالیٰ ان معصوم بچے جو شہید ہوئے ان کو والدین کے لیے آخرت میں کامیابی کا ذریعے بنائے اور والدین کو اس پر صبر کی توفیق عطافرمائے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہم پر زلزلے کی قیامت ٹوٹے ہے اس لیے ہم لوگوں کے دکھ کو محسوس کرسکتے ہیں،ہمیں میرپور والوں کے دکھ کا بھی اندازہ ہے اور مقبوضہ کشمیرمیں جو کیفیت ہے اس پر دل دکھی ہے،لیکن ہم اپنے اﷲ سے مایوس نہیں ہیں اپنے اﷲ کے بھروسے پر جہاد کریں متاثرین کو بھی بحال کریں گے اور کشمیرکو بھی آزاد کروائیں گے۔