{AF}
عالمی امن اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم اور دہشتگردی نظر نہیں آتی، رفعت عزیز {/AF}
برمنگھم(پ ر) جماعت اسلامی کی ممبر اسمبلی رفعت عزیز نے کہا ہے کہ عالمی امن اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم اور دہشتگردی نظر نہیں آتی دو ماہ سے مسلسل کرفیو کشمیری کے قتل عام عزتوں کی پامالی گھروں میں قبرستان آباد ہو رہے ہیں اس پر کسی کی توجہ نہیں کشمیر کے لیے امن کے تمام راستے بند کر دیے گے ہیں عالمی برادری کی بے حسی اور عدم دلچسی کے نتیجے میں خطے میں پائی جانے والی کشیدگی میں روز بروز آضافہ ہوتا جارہا ہے اقوام متحدہ اور سکیورٹی کونسل نے موجودہ حالات میں جس طرح خاموشی اختیار کر رکھی پاکستان کی تمام پُرام کوششوں کے باوجود اس خطے میں جنگ کے امکانات بڑھ گے ہیں۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے تحریک کشمیر برطانیہ کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیئے گے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں دنیا کی توجہ مبذول کرائی ہے آزاد کشمیر اور پاکستان کے عوام کا حکومت پاکستان کا شدید دباؤ ہے کہ کشمیریوں کو تنہا نہ چھوڑا جائے حکومت کو عملی اقدامات کرنے لیے واضع اور دو ٹوک پالیسی اختیار کرنی ہوگی اور پاکستان کو کشمیریوں کی خواہشات اور امنگوں پر پورا اترنا ہوگا ورنہ یہ حالات اور موقع نہیں ملے گا۔ تقریب کی صدارت جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق جنرل سیکرٹری محمود الحسن چوہدری نے کی اور انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام ان مشکل اور نا مسائد حالات میں بھی جدو جہد جاری رکھنے کا عزم اور استقامت کا مظاہرہ کر رہے بھارت اس قدر خوفزدہ ہے کہ نویں سال کے بزرگ حریت قائد سید علی گیلانی کے گھر کو جیل خانہ بنا رکھا ہے۔ تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا کہ اقوام متحدہ اور سکیورٹی کونسل نے مسلہ کشمیر کے حل کرنے کی بجائے کہا ہے انڈیا اور پاکستان آپس میں مذکرات کے مسلہ حل کریں پاکستان کو عالمی برادری نے اب اجازت دے دی ہے وہ کشمیریوں کو بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے آزاد کرائے۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ سیاسی اور سفارتی محاذ پر بھارت بری طرح بے نقاب ہو چکا دنیا کا کوئی ایسا ملک نہیں جو کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دے اور بھارت کے موقف کی حمائت کرئے۔ تقریب سے تحریک کشمیر برطانیہ کے نائب صدر مفتی عبدالمجید ندیم، برمنگھم کے صدر راجہ قمر عباس، سنیئر رہنما سردار افتاب احمد خان نے بھی خطاب کیا تقریب میں مختلف سیاسی اور سماجی رہنما عبدلکریم ثاقب، حافظ محمد ادریس، افتخار جگنو۔ مولانا محمد سجاد، اعظم فاروق ، مجاہد حسین۔ خواجہ نثار احمد اور د خواتین شامل تھیں۔