کشمیریوں کاناحق خون ہندوستان میں ایک اور پاکستان بنائے گا،مودی کو کشمیریوں کو مودی غلام نہیں رکھ سکتا،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidکشمیریوں کاناحق خون ہندوستان میں ایک اور پاکستان بنائے گا،مودی کو کشمیریوں کو مودی غلام نہیں رکھ سکتا،ڈاکٹر خالد محمود خان {/AF}

باغ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ کشمیریوں کاناحق خون ہندوستان میں ایک اور پاکستان بنائے گا،مودی کو کشمیریوں کو مودی غلام نہیں رکھ سکتا،مودی ہماری تاریخ سے واقف نہیں اپنے بزرگوں سے معلوم کرلیں،11اکتوبر کو روالاکوٹ میں پونچھ کی تاریخ کا بڑا پروگرام کریں گے،حکومت پاکستان کشمیریوں کو حق مزاحمت بحال کردے تو قابض افواج کو کشمیرسے بھگادیں گے،80لاکھ محصورکشمیری عالمی ضمیر کے نے نقاب کررہے ہیں امت مسلمہ کمزور نہیں لیکن امت کے حکمران مغرب کے آلہ کار ہیں،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے ذمہ داران سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر ضلع تنویر انور خان ،قیم ضلع ظہیرگردیزی سمیت دیگر قائدین نے گفتگوکی اور امیر جماعت کو یقین دلایا کہ 11اکتوبر راولاکوٹ عزم جہاد کشمیر کانفرنس میں باغ سے بھی قافلے شریک ہوں گے،ذمہ داران سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ اسلامی ممالک کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ گزشتہ دو ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا اور مقبوضہ کشمیرکے مسلمان نماز تک ادا نہیں کرسکتے ،غذائی اجناس،ادویات ختم ہوچکی ہیں مگر ان کی طرف سے خاموشی یا محدود ردعمل ناکافی ہے ،ہندوستان کی معیشت کا دارومدار اسلامی ممالک پر ہے اسلامی ممالک صرف ہندوستان کو معاشی بائیکات کی دھمکی ہی دے دیں تو ہندوستان کشمیرچھوڑ دے گا،انھوں نے کہاکہ ام مواقعوں پر پتہ چلتاہے کہ مغرب اسلامی ممالک میں حقیقی قیادت کو کیوں اقتدار میں آنے نہیں دیتا اور ان مہروں کی مدد کرتا ہے ،انھوں نے کہاکہ ترکی کے صدراردگان اور مہاتیر محمد جیسے چند اسلامی ممالک کے حکمران ہی ہوں تب بھی ہندوستان یا کوئی اور غاصب ملک مسلمانوں پر مظالم نہیں ڈھاسکتا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر