{AF}
جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر ہندوستان کے خلاف فتح یا شہادت تک لڑیںگے:سینیٹر سراج الحق{/AF}
جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر ہندوستان کے خلاف فتح یا شہادت تک لڑیںگے:سینیٹر سراج الحق پاکستان کے حکمران اور سپہ سالار جہاد کا اعلان کریں:ڈاکٹر خالد محمود خان کشمیریوں کا ساتھ دینا غدار ی ہے تو سب سے بڑا غدار میں ہوں،عمران خان نے اگرہندوستان کے خلاف جہاد کا اعلان نہ کیا تو مچھروں سے لڑنا پڑے گا ،پوری پاکستانی قوم جہاد کے لیے تیار ہے لیکن ٹیپو سلطان اسلام آباد میں ائیر کنڈیشن کمرے میں ہے ،16کو اسلام آباد میں خواتین17کو علماءو مشائح اور 24کو کوٹلی میں اہم اعلان کروں گا ،کانفرنس سے امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمودخان سابق امراءعبدالرشید ترابی،سردار اعجاز افضل خان،غلام محمدصفی،ارشد ندیم ایڈووکیٹ ،زبیر گوندل نثار شائق،سجاد انور سمیت دیگر قائدین کا خطاب راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہندوستان کے خلاف فتح یا شہادت تک لڑیںگے، کشمیریوں کا ساتھ دینا غدار ی ہے تو سب سے بڑا غدار میں ہوں،عمران خان نے اگرہندوستان کے خلاف جہاد کا اعلان نہ کیا تو مچھروں سے لڑنا پڑے گا ،پوری پاکستانی قوم جہاد کے لیے تیار ہے لیکن ٹیپو سلطان اسلام آباد میں ائیر کنڈیشن کمرے میں ہے ،16کو اسلام آباد میں خواتین17کو علماءو مشائح اور 24کو کوٹلی میں اہم اعلان کروں گا ،5اگست کے کراچی،لاہور،مظفرآباد،گلگت ،پشاور،سرگودھا اور بڑے مقامات پر جلسے منعقد کیے 16اکتوبر کو اسلام آباد میں کشمیری مائیں بہنیں آزادکشمیر سے آکر وزیر اعظم ہاﺅس اسلام آباد کے سامنے حکمرانوں کے ضمیروں کو جگانے کی کوشش کریں گی ،علماءکرام کو اگھٹا کر کے مشاورت کریں گے پاکستان کی اقلیتوں کو جمع کر کے مشاورت کے بعد 24اکتوبر کو کوٹلی میں آخری لائحہ عمل کا اعلان کروں گا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صابر شہید سٹیڈیم راولاکوٹ میں عزم جہاد کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق امراءعبدالرشید ترابی،سردار اعجاز افضل خان،جے آئی یوتھ پاکستان کے صدر زبیر گوندل،غلام محمد صفی،ارشد ندیم،نثار احمد شائق،سجاد انور،مسرور ظفر،سردار ذوالفقار،زاہد رفیق،قیوم افسر،ممتاز خان،مہران معروف سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ جہاد کا اعلان ریاست کی ذمہ داری ہے اگر حکمران جہاد نہیں کریں گے تو ہم ان حکمرانوں کے خلاف جہاد کا اعلان کریں گے ،مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ خون کے آخری قطرے اور زندگی کے آخری لمحہ تک کشمیریوں کے ساتھ ہیں ،کشمیر آزاد ہو گا اور پاکستان کا حصہ بنے گا ،انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کی حکومت جس کی قیادت فاروق حیدر کے ہاتھ میں ہے وہ جہاد کرنا چاہتے ہیں لائن آف کنٹرول کو کراس کرنا چاہتا ہوںمگر وزیر اعظم پاکستان عمران خان اجازت نہیں دیتا ،سلطان ٹیپو کو ٹرمپ اجازت نہیں دیتا ہے میں کہنا چاہتا ہوں آپ نے ٹرمپ کو خوش کرنا ہے یا اللہ کو خو ش کرنا ہے انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے حکمرانوں کو منافقت کا راستہ چھوڑنا پڑے گا سری نگر میں آج بھی جمعہ کی نماز ادا نہیں کرنے دی گئی 8واں جمعہ تھا جو لوگ مسجد میں پہنچ گے آنسو اور ڈنڈے کھا کر گے برہان مظفر وانی شہید سمیت پی ایچ ڈی سکالر شہداءاور مجاہدین ،دوسری طرف ٹیپو سلطان ائیر کینڈیشن دفتر سے باہر آدھ گھنٹے کھڑے ہو کر فرض پورا کررہے ہیں کھڑے ہونے سے کشمیر آزاد نہیں ہو گا ،انہوں نے کہاکہ فاروق حیدر خان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی بیٹیاں صبح شام پاکستان کی طرف دیکھتی ہیں مگر مجھے شرمندگی ہے ہمارے حکمرانوں کی نگاہیں امریکہ کی نصرت پر پڑی ہیں ،انہوں نے کہاکہ قائد اعظم نے فوج کو حکم دیا تھا کہ کشمیریوں کی مدد کے لیے جانا چاہےے مجبورا! قبائل کو لڑنا پڑا آج اللہ کا شکر ہے پاکستان کی فوج کی قیادت انگریز نہیں بلکہ جنرل باجوہ کے ہاتھ میں ہے باجوہ صاحب قائد اعظم کا حکم اسی طرح موجودہے پاکستان فوج کو مقبوضہ کشمیر کی عوام کوبچانے کے لیے جانا چاہےے کشمیریوں نے پاکستان کی محبت میں اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کر دیا ،شہداءکے جنازے پاکستانی پرچموں میں دفن کیے جاتے ہیں خون کے نذرانے پیش کیے ،ماﺅں بہنوں بیٹیوں نے عزتوں کی قربانی پیش کی ،یہاں کے پہاڑوں پر شہداءکا مقدس لہو موجود ہے ،سری نگر کی ماﺅں بہنوں بیٹیوں ،بچوں کے ہاتھوں میں پتھر ہیں ،میں مقبوضہ کشمیر کی خواتین کے سامنے شرمندہ ہوں پاکستان کے نعرے لگا کر شہادت کا جام نوش کیا مگر ہمارے حکمرانوں نے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا ،انہوں نے کہاکہ حکومت نے کہا کہ معیشت ٹھیک ہو تو ہم اقدامات کریں معیشت مزید گری ہے ،80لاکھ کشمیری مقید ہیں آپ کب لڑیں گے ہم نے اپنا کردار ادا نہ کیا تو پاکستان کی لڑائی اسلام آباد ،مظفرآباد ،راولاکوٹ ،سیالکوٹ میں لڑنی پڑے گی ،آج اللہ نے دنیا کی بہترین فوج اور اسلحہ سے نواز ہے میرے ملک میں قبرستان کی طرح خاموشی ہے آج پاکستان میں ایسے ایشوز چلائے جارہے ہیں مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ پس منظر میں چلا گیا ہے انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بستیاں برباد اور قبرستان آباد ہورہے ہیں ساری دنیا میں اخبارات ،الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کشمیریوں کی مظلومیت کی بات کررہا کیا یہ مائیں بہنیں آپ کی بہنیں نہیں ہیں پاکستان کے میڈیا کو بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا ،پاکستان کی طرف بہنے والے دریاﺅں میں شہداءکا مقدس لہو شامل ہے یہ پانی بند ہو جائے گا تو پنجاب صحرا میں تبدیل ہو جائے گا انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مظفرآباد میں اعلان کیا تھا کہ 27ستمبر کا انتظار کریں یو این او سے واپس آکر اعلان کروں گا مگر آتے ہی یہ اعلان کیا کہ ایل او سی کو کراس کرنے والا غدار ہوگا کہہ دیا اگر یہ غداری ہے تو یہ جلسہ اور سٹیج پر جتنے لوگ موجود ہیں یہ لوگ نہیں اٹھتے اگر کشمیریوں کا ساتھ دینا غدار ی ہے تو سب سے بڑا غدار میں ہوں ،عزم جہاد کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالدمحمود خان نے کہاکہ کراچی سے خیبر تک کشمیریوں کی پشت پنائی کے لیے پاکستان کے پیرو جوان، پی ایچ ڈی سکالر شہدائ، 5لاکھ شہداء،لاکھوں عصمت دری کے کرب سے گزرنے والی عزماب بیٹیوں کی طرف سے پاکستانی عوام کے شکرگزار ہیں ،ادویات،کھانے پینے کی اشیاءسے محروم ہیں ،68دن مقید ہونے کے باوجود جب موقع ملا سڑکوں پر آئے زخموں سے چور زخموں کا ذکر نہیں کیا بلکہ ہم کیا چاہتے آزادی کے نعرے لگا رہے ہیں ،اسلام آباد کے حکمرانوں سے کہنا چاہتا ہوں یہاں کے عوام نے ٹوپی دار بندوقوں اور کلہاڑیوں سے 1947ءمیں جہاد کیا تھا یہ ہزاروں لوگ ان سروں کو کشمیر کی بیٹیوں کے سر کا کفن سمجھتے ہیں ،ہم برہان وانی شہید کے مقدس خون کا بدلہ لینے کے لیے بے تاب ہیں ،72سال سے چٹان کی طرح پاکستان کی بقاءتکمیل کی خاطر 5لاکھ شہداءنے اپنا خون پیش کیا ،مودی کے بڑوں کو مار بھگایا تھا بارمولہ تک مجاہدین پہنچ چکے تھے اب مودی کو بھی بھگائیں گے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے حکمرانوں اور سپہ سالار سے کہنا چاہتوں کہ یہ بزرگ مرد جوان عزم جہاد کے لیے آئے ہیں کشمیر میں روزانہ قدموں کی چاپ سننے کے منتظر ہوں اب محض تقریر ،سیاسی،سفارتی اخلاقی حمایت نہیں آگے بڑھیں اعلان جہاد کریں ،50لاکھ مجاہدین30لاکھ گلگت بلتستان سے 1990سے آج تک ہر اول دستہ تھے یہ شہداءکی اولا د ہیں ایک اذان کی تکمیل پر شہادتوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی اولا د ہیں انہوں نے کہاکہ بیس کیمپ کی حکومت کو 1947ءکا انقلابی کردار بحال کیا جائے ریاست پاکستان نے اعلان نہ کیا تو کشمیری خود اعلان جہاد کریں گے انہوں نے کہاکہ مجاہدین کی بیڑیاں کھول دی جائیں ہم آگے بڑھیں گے اور ہندوستان کے جابرانہ قبضے کو ختم کریں گے ،انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان ہندوستان کے ساتھ ہر طرح کے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرے ،فضائی حدود بند کی جائے ،انہوں نے کہاکہ آزاد ریاست کو کشمیریوں کی نمائندہ حکومت تسلیم کیا جائے سفارتی محاذ پر کشمیریوں کو کردار ادا کرنے دیا جائے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ حکومت پاکستان جہاد کا اعلان کرے ،یہ خطہ جہاد کے ذریعے آزاد کرایا ہے بقیہ کشمیر بھی جہاد سے آزاد ہو گا جماعت اسلامی پاکستان نے شروع دن سے تحریک آزادی کشمیر کی پشتیبانی کی ہم ان کے شکر گزار ہیں ساری اسلامی تحریکوں کو تحریک کشمیر کی پشت پر لایا سرا ج الحق کشمیریوں کی بھرپورترجمانی کررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ سینیٹر سراج الحق نے پارلیمنٹ کے وسائل میں اضافہ کروایا انہوں نے کہاکہ 1947کے بیس کیمپ کے کردار کو بحال کیا جائے ،اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل خان نے کہاکہ قوم جہاد کے لیے تیار ہے غازیوں اور شہیدوں کے وارث اب زیاد ہ دیر انتظار نہیں کریں گے ،کشمیر کی آزادی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا وقت اور حالات کا تقاضا ہے ،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حریت کانفرنس کے سینئر راہنما غلام محمد صفی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اہل پاکستان اور آزادکشمیر کے منتظر ہیں ریاست جہاد کا اعلان کر کے کشمیریوں کو محاصرے سے نکالے اور پشتیبانی کا حق ادا کرے