کشمیریوں سے بے وفائی کرنے والوں کو پاک سرزمین پر قدم رکھنا مشکل ہوجائے گا،سراج الحق

{AF}siraj ul haqکشمیریوں سے بے وفائی کرنے والوں کو پاک سرزمین پر قدم رکھنا مشکل ہوجائے گا،سراج الحق{/AF}

کراچی( پ ر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے بے وفائی کرنے والوں کو پاک سرزمین پر قدم رکھنا مشکل ہوجائے گا حکومت اور ریاسست کی ذمہ داری ہے کہ اہل کشمیر کے حقو ق کے تحفظ اورآزادی کے لیے بھارت کے خلاف جہاد کا اعلا ن کریں ،پوری قوم ان کا ساتھ دے گی ۔حکومت کشمیریوں کو مایوس نہ کرے۔ کشمیریوں کو بھارتی فوج کے رحم وکرم پر ہرگز نہیں چھوڑا جاسکتا، ایسا نہ ہوکہ ایک لمحے کی خطا صدیوں کی سزا بن جائے ۔ حکمران کشمیریوں کی آخری ہچکی کا انتظار نہ کریں ۔ قوم جاگ رہی ہے اور ٹیپو سلطان سورہاہے ۔ 16اکتوبر کو جماعت اسلامی نے خواتین کو اسلام آباد میں بلایا ہے اور حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیدار کرنے کے لیے خواتین کے عظیم الشان مارچ کا اعلان کیا ہے،وزیر اعظم سودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کے لیے جارہے ہیں یہ اچھی بات ہے لیکن سب سے پہلے اپنے گھر کو ٹھیک کریں ۔5اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ بھی ہوا ہے اس کے بعد ہماری حکومت نے سیاسی جماعتوں کا کوئی اجلاس نہیں بلایا ،حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی ،قوم کو لنگر خانوں کی نہیں کارخانوں کی ضرورت ہے۔وزیراعظم ملک کے قومی ادارو ں اور کارخانوں کو آبادکریں ،پی آئی اے ،اسٹیل مل اور دیگر اداروں کو غیر ملکیوں کے حوالے کرنے کی کوشش نہ کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے تحت مین یونیورسٹی روڈ گلشن اقبال میں ’’اب ہند بنے گا پاکستان ‘‘ کے موضوع پر آزادی کشمیر کنونشن سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کنونشن سے ناظم اعلی ٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمد عامر ،امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی ،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،ناظم کراچی اسلامی جمعیت طلبہ عمر احمد خان ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔کنونشن میں شہر بھر سے طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ۔اسکولوں کے طلبہ کے ایک دستے نے سراج الحق اور محمد عامر کو علامتی تلوارپیش کی ۔دستے میں شامل طلبہ نے فوجی لباس پہنا ہوا تھا اور ہاتھوں میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے ۔کشمیر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئیسینیٹر سراج الحق نے کہاکہ آج اس کنونشن میں ہزاروں طلبہ نے پوری قوم کی طرف سے اس عزم کا اعلان کیا ہے کہ ہم کشمیر کی آزادی تک جنگ لڑیں گے اور کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں بنے گا ، کشمیر پاکستان کا ہے اور پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا ،جماعت اسلامی نے ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے عوام کو منظم اور بیدار کیا ہے ،عوام نے ثابت کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں،وزیراعظم نے 27ستمبر کو اقوام متحدہ میں طویل کی تقریر کی اور ملک کے اندر فاتح کی طرح تشریف لائے لیکن یہاں آکر اعلان کیا کہ جس نے ایل او سی کراس کرنے کی کوشش کی تو وہ ملک کا غدار ہوگا،اس اعلان سے آر ایس ایس کے غنڈوں اور مودی کو تو حوصلہ ملا لیکن کشمیریوں کو شدید مایوسی ہوئی،مقبوضہ کشمیر میں ایک قیامت برپا ہے 80لاکھ کشمیریوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے ،بچوں اور لڑکیوں کو اغواء کیا جارہا ہے ،نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے لیکن وہ بھارت کی غلامی اور تسلط تسلیم کرنے پر تیار نہیں ہیں ، ان حالات میں وزیر اعظم کا یہ اعلان کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں خواتین اور مائیں اپنے بچوں کو جہاد کے لیے تیار کر کے گھروں سے روانہ کرتی ہیں ،سری نگر کے قبرستان میں میں قبروں پر پاکستان کے پرچم لہرارہے ہیں ،سری نگر کے اندر کشمیری خواتین اپنی عزت بچانے کے لیے اپنی جان قربان کررہے ہیں اور ان کا نعرہ صرف یہ ہوتا ہے کہ کشمیر پاکستا ن بنے گا ۔انہوں نے کہاکہ اگر آج کشمیر کی آزادی کی جنگ نہیں لڑی توہم پانی سے ترس جائیں گے ،ہمارے دریا کشمیر سے آتے ہیں اور کشمیریوں سے رشتہ اور تعلق صرف خطہ زمین کا نہیں بلکہ نظریے اور عقیدے کا تعلق ہے اور یہ تعلق کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی ۔انہوں نے کہاکہ ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے ایک کروڑ ملازمتوں کا اعلان کیا مگر اس کے دور میں 5لاکھ افراد بے روزگار ہوگئے ،حکومت تعلیم کو عام کرنے کی بات کرتی ہے لیکن تعلیمی اداروں کے لیے فنڈ کم کردیا ہے ،عوام کو کارخانے چاہیئے لیکن اس حکومت نے لنگر خانہ قائم کردیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں ترقی اور خوشحالی کے لیے آئین کے اندر سب کچھ درج ہے اس میں درج ہے کہ عوام اور مزدوروں کا حق کیا ہے ،وزیر اعظم صاحب عوام اور غریب مزدور و ں کو ان کا حق دیں ،ملک کے قومی ادارو ں اور کارخانوں کو آبادکریں ،پی آئی اے ،اسٹیل مل اور دیگر اداروں کو غیر ملکیوں کے حوالے نہ کریں ۔انہوں نے کہاکہ جب افغانستان ،امریکہ اور ناٹو افواج کے لیے قبرستان بناسکتا ہے تو وہ دن ضرور آئے گا جب سری نگر بھارت کا قبرستان ثابت ہوگا ۔ہمارے حکمرانوں نے عافیہ صدیقی اور ایمل کانسی کو امریکہ کے حوالے کیا ،وزیر اعظم نے امریکی صدر سے ملاقات کی ،ہاتھ ملایا لیکن ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ نہیں کیا۔نواز شریف اور ڈاکٹر عافیہ کی والدہ اور بہن سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ڈاکٹر عافیہ کو واپس لائیں گے لیکن ان دونوں نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا اور ملک او ر قوم سے بے وفائی کی ۔محمد عامر نے کہاکہ آج کراچی کے طلبہ نے ایک بڑا اور عظیم الشان کنونشن کر کے ثابت کیا ہے کہ کراچی کے طلبہ اور نوجوان بھی اہل کشمیر کے ساتھ ہیں اور ان کے دل بھی کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ،آج ان نوجوانوں نے ثابت کیا ہے کہ کشمیر کے علاقے یا خطے کا تعلق نہیں بلکہ ایک عقیدے اور نظریے کا تعلق ہے اور اس تعلق کو کبھی ختم نہیں کیا جاسکتا ۔۔محمد حسین محنتی نے کہاکہ آج کا کنونشن دیکھ کر واضح ہوگیا ہے کہ طلبہ بیدار ہیں ،نوجوا ن اہل کشمیر کے ساتھ ہیں،مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام بھارت کے خلاف برسرپیکار ہیں ،72سالوں میں ایک د ن کے لیے بھی کشمیریوں نے خودکوبھارت کا حصہ تسلیم نہیں کیا ہے بلکہ انہوں نے ہمیشہ کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہ امریکہ برطانیہ سمیت پوری عالمی برادری اور اقوام متحدہ لاکھوں کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور ریاستی جبر وتشدد پر خاموش ہیں ،حال ہی میں ترکی اور شام کے حوالے سے تو فورا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا گیا ،مشرقی تیمور مسئلے کو تو حل کردیا مگر مسئلہ کشمیر کو مسلسل نظر انداز کیاجارہا ہے جب کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود اارادیت حاصل ہے مگر ان قراردادوں پر آج تک عمل نہیں ہوا ، 5اگست کو مودی نے کشمیر کی حکومتی حیثیت ختم کر کے کشمیر پر بھارت کے قبضے کو قانون شکل دینے کی کوشش کی ۔عالمی قوانین اور معاہدوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی مگر بھارت کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ، بد قسمتی سے عالم اسلام کے اندر سے بھی کشمیریوں کے حق میں ترکی ، ایران اور ملائیشیا کے سوا کوئی اور توانا آواز نہیں اٹھی۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ میں تقریر کر کے خود اور حکومت کو بری الذمہ سمجھتے ہیں ،کشمیریو ں کا مقدمہ صرف تقریروں اور بیانات سے حل نہیں ہوگا اس کے لیے اب پیش رفت کرنی ہوگی ، آگے بڑھنا ہوگا اور بھارت کے مقابلے میں وہی رویہ اور پالیسی اپنانی ہوگی جو اس نے اپنائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہمیں کشمیر کے مسئلے کو فوکس کرنا ہوگا،ملک کے اندر سیاسی طور پر تقسیم کشمیریوں کی جدوجہد کے لیے کوئی اچھی بات نہیں ،حکومت نے عالمی ،سیاسی اور سفارتی محاذ پر وہ کارکردگی نہیں دکھائی جو وقت کا تقاضا تھی۔انہوں نے کہاکہ آ ج ہم کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس مسئلے کو زندہ رکھاہے اور مسلسل جدوجہد کررہے ہیں بڑی قربانیاں دے کر انہوں نے آزادی کی جنگ لڑی ہے اور مسلسل لڑرہے ہیں،موجودہ آزاد کشمیربھی جہاد سے حاصل ہوا تھا مقبوضہ کشمیر بھی جہاد سے ہی حاصل ہوگا،آج حکومت اور ریاسست پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھار ت کے خلاف جہاد کا اعلان کرے اب اس کے سوا کوئی اور راستہ نہیں ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر