{AF}
ہندوستان اور اسرائیل مسلمانوں کے قاتل اور امت مسلمہ کے دشمن ہیں ، عبدالرشید ترابی{/AF}
انقرہ،کونیا( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور اسرائیل مسلمانوں کے قاتل اور امت مسلمہ کے دشمن ہیں ،امریکہ ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کے بجائے بھارت اور اسرائیل پر پابندیاں لگائے جو جنگی جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں ،ہندوستان کشمیر پر حمایت کرنے کی پاداش میں ملائیشیا سے تجارت ختم کرے تو تمام اسلامی ممالک ہندوستان کا معاشی بائیکاٹ کریں ،او آئی سی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا فعال اور متحرک کردار ادا کرے ،او آئی سی کشمیر اور فلسطین میں اپنی فوجیں بھیجے ،آئی ایچ ایچ غزہ کی طرح کشمیر کے محاصرے کے خاتمے کے لیے فرینڈم مارچ کا اعلان کرے ،اہل دانش ،علماء کرام اور میڈیا کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے کردار ادا کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے مولانا رومی کے شہر کونیا میں ترکی کی سب سے بڑی یونیورسٹی سلجوق کے دورے کے موقع پر سٹاف اور طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس جامعہ میں ایک لاکھ سے زائد طلبہ وطالبات زیر تعلیم ہیں ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج ظلم کی انتہا کررہی ہیں ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کا قتل عام کیا جارہا ہے گزشتہ کم وبیش 3ماہ سے مسلسل کرفیو نافذ ہے بچے تعلیم اور خوراک سے محروم ہیں درس گاہوں کو فوجی چھاونیوں میں تبدیل کردیا گیا ہے دن اور رات فوجی گاؤں اور شہروں کا گھیراؤ کر کے کشمیریوں کا قتل عام کررہے ہیں کشمیرمیں انٹرنیٹ ،موبائل اور ٹیلی فون سروسز معطل ہیں نہ کسی کو اندر جانے کی اجازت اور نہ ہی کوئی کشمیر باہر آسکتا ہے انسانی حقوق کی کسی تنظیم کو بھی مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں ہے ہندوستان نے کشمیرکو جیل میں تبدیل کردیا ہے 80لاکھ کشمیریوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے کشمیر میں دنیا کا بدترین انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے انہوں نے کہاکہ اہل کشمیر ترک حکومت اور عوام سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اس مرحلے پر کشمیریوں کے لیے کردار ادا کریں گے انہوں نے کہاکہ ترک حکمران اور عوام کا ہمیشہ سے کشمیر کی آزادی کے لیے نمایاں کردار رہا ہے اہل کشمیر اس پر طیب اردگان اور ترک عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ آزادی کی اس جدوجہد میں ترک حکمران اور عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہوں گے انہوں نے کہاکہ امریکہ کی سرپرستی میں بھارت اور اسرائیل امت مسلمہ پر حملہ آور ہیں اسرائیل بیت المقدس اور بھارت خانہ کعبہ پر قبضے کی منصوبہ بندی کیے ہوئے ہیں ان حالات میں امت مسلمہ اور اسلامی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان سازشوں کو سامنے رکھتے ہوئے یک جان اور یک زبان ہوکر دشمنوں کا مقابلہ کریں ۔