{AF}
ہندوستان کے خلاف جنگ پوری امت کی جنگ ہے:سراج الحق{/AF}
ہندوستان کے خلاف جنگ پوری امت کی جنگ ہے:سراج الحق آزادی کشمیر خواتین مارچ سے میاں محمد اسلم،امیر العظیم،ڈاکٹر خالد محمودخان،ڈاکٹر طارق سیلم سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہندوستان کے خلاف جنگ پوری امت کی جنگ ہے ،حکمران ہوش کے ناخن لیں نریندر مودی نے پانی بند کرنے کا اعلان کیا ہے جہاد کا اعلان کیا جائے ، کراچی سے چترال تک پوری قوم تیارہے ،ہندوستان نے دفعہ 370اور35Aکا خاتمہ کیا تو اس وقت سے جماعت اسلامی پاکستان نے فوری طورپر یہ اعلان کیا اس فیصلے پر عمل نہیں کرنے دیں گے ،مظفرآباد ،اسلام آباد،پشاور،کراچی،کوئٹہ میں پاکستان کی قوم کو بیدار پایا ہے کشمیرکی آزادی اور ماؤں بہنوں کی پکار پر قوم تیار ہے جب ہم کشمیریوں کی بات کرتے ہیں تو یہ پاکستان کی بقاء اور سلامتی کی بات ہے کشمیر کے پاس پاکستان کی بقاء نامکمل ہے ،کشمیرپاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحد ہے ،مودی نے اعلان کیا ہے کہ ہم پاکستان کا ایک قطرہ بھی نہیں دیں گے آج ہم نے کشمیر آزاد نہ کروایا جہاد کشمیر کو کامیابی سے ہمکنار نہ کرسکے نہ صرف کشمیر ہندوستان کا حصہ بن جائے بلکہ جہلم ،ستلج،چناب راوی خشک ہو کر پنجاب صحرابن جائے گا انڈین آرمی کا اقدام مظفرآباد اور اسلام آباد کی طرف ہے ،آر ایس ایس کا نظریہ یہی ہے کہ تمام مذاہب کو دوبارہ ہندو بنانا ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے آزادی کشمیر خواتین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم،نائب امیر میاں محمد اسلم امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر ڈاکٹر خالد محمودخان،امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سیلم،سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا آزادی کشمیر خواتین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہہندوستان کے توسیع پسندانہ عزائم سے بنگلہ دیشن سمیت دیگر چھوٹے چھوٹے ممالک کو خطرہ ہے ،آج خواتین نے اپنے گھروں کو چھوڑ کر اسلام آباد کے قبرستانوں میں اذان دی ہے اسلام آباد کے حکمران بیدار نہیں ہوں گے اس وقت کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو گا انہوں نے کہاکہ ہمارے حکمران اﷲ پر ایمان و یقین رکھنے کے بجائے واشنگٹن پر یقین رکھتے ہیں ،اقوام متحدہ نے 1948سے متعدد قراردادیں پاس کی ہیں اس پر عمل درآمد نہیں کیا انہیں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم نظر نہیں آتے 80لاکھ انسان اپنے گھروں میں محصور ہیں مردوں کو قبرستان کے بجائے گھروں میں دفنایا جارہا ہے بین الاقوامی ادارے جانورں کے حقوق کی بات تو کرتے ہیں لیکن 80لاکھ انسان بوڑھے ،بچے خواتین جیل میں قید ہیں وہ ان کو نظر کیوں نہیں آتے انہوں نے کہاکہ مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جاسکتا ہے لیکن کشمیر میں ہونے والے مظالم اقوام عالم کو نظر کیوں نہیں آتے کشمیر کا مسئلہ اس لیے پس منظر میں ہے کیونکہ یہ مسلمانوں کا مسئلہ ہے انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا نوجوانوں نے ہندوستان کی آرمی کے لیے قبرستان بنا نا شروع کردیا پرویز مشرف نے آزادی کی اس تحریک کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ،انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے لائن آف کنٹرول پر باڑ لگایا کشمیری روتے رہے لیکن پرویز مشرف نے ہندوستان کو خوش کرنے کے لیے کوئی اقدام نہیں اٹھایا 450کلو میٹر باڑ لگایا انہوں نے کہاکہ 7سال کا بچہ بھی ہندوستانی فوج کا مقابلہ کررہا ہے ،گزشتہ دنوں عالمی میڈیا نے کشمیری جدوجہد کو اجاگر کیا 27ستمبر کے یو این میں خطاب کے بعد پاکستانی میڈیا نے کشمیر کو کوریج کو بند کر دیا ہے ،نان ایشو کو ایشو بنا کر مسئلہ کشمیر کو بیک فٹ کیا جارہا ہے حکمران کہتے ہیں کشمیر کے مسئلے پر انتظار کروں آخری کشمیر ی کے مرنے کے انتظار کیے بغیر عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ حکمران اﷲ اور قوم سے معافی مانگیں ،آزادی کشمیر مارچ سے جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ سنگ مر مر کے چٹانوں میں بیٹھے حکمرانوں کے ضمیر کو بیدار کرنے کے لیے آزادکشمیر ،گلگت بلتستان کی ماں بہن بیٹی آپ کی شکر گزار ہیں 74دنوں سے مقبوضہ کشمیر کی خواتین مائیں بہنیں بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں ،مقبوضہ کشمیر کی ماں بہن بیٹی لال چوک میں نکلیں اور ہم کیا چاہتے آزادی کے نعرے لگائے ،15لاکھ مودی کی فوج نے کشمیر کو عملاً کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے ،اہل کشمیر 72سال سے پاکستان کی بقاء حفاظت اور تکمیل کے برسرپیکار ہیں ،آزادکشمیر بھر سے سینکڑوں مائیں بہنیں اسلام آباد کے قبرستان میں حکمرانوں کو بیدار کرنے آئی ہیں ،جن دریاؤں کے باعث پاکستان سر سبز وشاداب ہے ان دریاؤں میں مقبوضہ کشمیر کے بیٹوں کا خون عفت ماب بہنوں بیٹیوں کا دوپٹہ بہہ کر آتا ہے ،انہوں نے کہاکہ کشمیر ی ہندوستان سے کبھی نہیں گھبرائے آزادکشمیر گلگت بلتستان کے عوام نے مودی کے بڑوں کو شکست دی تھی ،کشمیریوں نے ہر طرح سے قربانیوں کی لازوال تاریخ رقم کی کشمیریوں کو ہمیشہ اہل اسلام آباد نے مایوس کیا ،مقبوضہ کشمیر کی مائیں بہنیں صبح دروازہ کھو ل کر محمد بن قاسم کا انتظار کرتی ہیں کشمیر کی بیٹیاں بہن اسلام آباد میں دھائی دینے آئی ہیں انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے پیرو جوان ،بچیاں ماؤں بہنوں کی طرف سے حکومت پاکستان سے کہنا چاہتا ہوں کہ محض سیاسی ،سفارتی حمایت نہیں بلکہ عملی اقدامات کریں پاکستان کے سپہ سالار سے بھی کہتا ہوں کہ ریاست پاکستان نے اعلان جہاد نہ کیا پھر ہم مل کر راجہ فاروق حیدر خان ،وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمان،علماء مشائخ تمام پارٹیوں کو جمع کر کے خود جہاد کا اعلان کریں گے انہوں نے کہاکہ آج خواتین چوڑیاں لے کر آئی ہیں جو اسلام آباد کے حکمرانوں کو پیش کریں گی ،انہوں نے کہاکہ ہم 1947کی تاریخ دہرائیں گے جنوبی ایشیا اور عالمی امن کی کوئی ضمانت نہیں دنیا اور جنوبی ایشیا کے امن کی شاہرہ سری نگر،مظفرآباد پونچھ سے ہو کر گزرتی ہے ،ہم برہان مظفر وانی شہید سمیت پی ایچ ڈی سکالر کے وارث ہیں انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں ہندوستان کے سفارت خانہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے ،فوری طور پر ہندوستان سے تمام تعلقات منقطع کیے جائیں فضائی حدود بند کی جائے ہمیں ریاست پاکستان سے کوئی گلہ نہیں لیکن حکمرانوں نے ہمیشہ کشمیر کا ز کو نقصان پہنچایا انہوں نے کہا کہ بزدل حکمران مجاہدین کی بیڑیاں کھول دیں اور آزادکشمیر آرمی اور بیس کیمپ کا 1947کا کردار بحال کیا جائے ہم آگے بڑھ کر سیز فائر لائن کو عبور کر کے بھائیوں کو آزادی دلائیں گے ،انہوں نے کہا کہ مودی نے پاکستان کی شہ رگ کو قبضے میں لے رکھا عملاً کشمیر میں غیر اعلانیہ جنگ شروع کررکھی ہے پاکستان کو مستحکم کرنے کے لیے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں ۔