{AF}
کشمیری پاکستان کی بقا،سلامتی اور استحکام کی جنگ لرڑہے ہیں،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
لاہور( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاہے کہ کشمیری پاکستان کی بقا،سلامتی اور استحکام کی جنگ لرڑہے ہیں،حکومت پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی ،سفارتی اور سیاسی حمایت سے آگے بڑھ کر عملی اقدما ت کرے،کشمیری گزشتہ 74دنو ں سے کرفیو کی زد میں ہیں،آزاد کشمیرکے گلگت بلتستان کے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکاہے حکومت نے اعلان جہا د نہ کیاتو آزاد کشمیراور گلگت کی قیادت اور آزاد خطے کی حکومتوں سے مل کر سیز فائر لائن توڑنے کا اعلان کیا جائے گا،پاکستان کے مشائخ سے امیدوں وابستہ ہیں کہ وہ آزاد ی کے لیے فتویٰ دیں گے،جماعت اسلامی پاکستان نے کشمیریوں کی پشتیبانی کا حق ادا کیاہے،ان خیالات کا اظہارانھوں نے جماعت اسلامی پاکستان کے زیر ہتمام مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ کشمیریوں نے آزاد ی کے لیے 5لاکھ شہداء پیش کیے ہیں اور ابھی تک پیش کررہے ہیں کشمیرسے بہنے والے دریاوں کے پانی میں کشمیریوں کا خون شامل ہے جس سے پاکستان سرسبز وشاداب ہے،مودی نے پانی بندکرنے کا علان کردیاہے اگر ایسا ہوکیاتو پاکستان بنجر صحرابن جائے گا،کشمیری کی مائیں روزپاکستان سے کسی محمد بن قاسم کی انتظار میں دورازے کھولتی ہیں،انھوں نے کہاکہ کشمیریوں نے مودی کے بڑوں کو مار بھگایا تھا،حکومت پاکستان کشمیریوں کاحق مزاحمت کو بحال کرے ہم خود ہندوستان کو بھگادیں گے،انھوں نے کہاکہ کشمیری نہ پہلے جھکے ہیں نہ ہی آئندہ جھکیں گے،کشمیریوں نے آزادی کے لیے جدوجہد شروع کی ہے وہ صبح آزادی تک جہاد جاری رکھیں گے،میں مشائخ کی وساطت سے حکومت پاکستان کو کہتا ہوں کہ وہ جہاد کااعلان کرے ،کشمیرکی آزادی کے لیے جہاد کرنا ہوگا،جہاد کے بغیر محض زبانی جمع خرچ سے کشمیرآزاد نہیں ہوگا اور نہ ہی تقرروں سے کشمیریوں کو مطمئن کیا جاسکتاہے،یہ وقت ہے آزادی کا پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔