ہندوستان نے مسلم اکثریتی علاقے کشمیرپر قبضہ قائد اعظم کے نظریے پاکستان کو غلط ثابت کرنے کے لیے کیا، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiہندوستان نے مسلم اکثریتی علاقے کشمیرپر قبضہ قائد اعظم کے نظریے پاکستان کو غلط ثابت کرنے کے لیے کیا، عبدالرشید ترابی{/AF}

انقرہ ( پ ر)کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وچیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہاہندوستان نے مسلم اکثریتی علاقے کشمیرپر قبضہ قائد اعظم کے نظریے پاکستان کو غلط ثابت کرنے کے لیے کیا،ہندوستان کی پالیسی ہے کہ کشمیرسے مسلمانوں کو بے دخل کیا جائے ،جموں سے مسلمانوں کو پاکستان لے جانے کے بہانے ہندوستان کی فوج اور دہشت گرد تنظیموں نے 3لاکھ مسلمانوں کو شہید کیا جودنیا کی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے،نریندرمودی نے کشمیریوں کی خصوصی حیٹیٹ اس لیے ختم کی تاکہ وہ اسرائیل کی طرز پر مقبوضہ کشمیرسے مسلمانوں کا قتل عام کرکے ان کی جگہ ہندوستان بستیاں بسائے ،ہندوستان کے اس اقدامات اور اس کے پیچھے سازش کا کامیاب بنانے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کردیا ،تین ماہ سے مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو نافذ ہے اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہے ہیں 80لاکھ کشمیریوں کو محاصرے میں لے لیا گیاہے جن پر عرصہ حیات تنگ کردیاگیاہے،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے ترک کینسوی چیریٹی اینڈ سالیڈیٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام عالمی کشمیرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کانفرنس سے ترکی کے سابق وزیر اعظم نجم الدین اربکان کی سعادت پارٹی کے سربراہ اوغلوسمیت بین الاقوامی سطح کے قائدین اور اہل دانش نے خطاب کیا ،عالمی قائدین نے کانفرنس میں مطالبہ کیاکہ ہندوستان کشمیرسے کرفیو اٹھائے کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق فراہم کرے،کانفرنس میں اسلامی اتحاد اور اتفاق پر روز دیاگیا،امت کاسب سے بڑا مسئلہ باہمی اتحاد کا فقدان ہے ،پوری امت یک زبان ہوگی تو ہمارے مسائل حل ہوں گے،پاکستان اور ترکی کو امت کے اتحاد کے لیے مل کر کا م کرنا چاہیے،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ بھارتی اقدام اور کرفیو کی وجہ سے آزاد کشمیرکے ہزاروں افراد سیز فائر لائن توڑ کر اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے بے تاب ہیں،ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیرپر جنگیں ہوچکی ہیں اب ایٹمی جنگ ہوگی ،آج دنیا خاموش ہے ایٹمی جنگ پوری دنیا کے امن کو تباہ کرے گی ،مودی مسلمانوں کاقتل عام کررہے ہیں اور ایٹمی جنگ کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں عالمی برادری کو نوٹس لیناچاہیے،اسرائیلی منصوبے پرہندوستان عمل پیرا ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر