ہندوستان سے خون کے ایک ایک قطرے کے حساب کا وقت آگیا ہے ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi ہندوستان سے خون کے ایک ایک قطرے کے حساب کا وقت آگیا ہے ،عبدالرشید ترابی{/AF}

ڈربی( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ہندوستان سے خون کے ایک ایک قطرے کے حساب کا وقت آگیا ہے ،15لاکھ قابض افواج نے تمام استعماری ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہ کرسکی،ہندوستان نے سیز فائر لائن پر ہمارے خدشے کے عین مطابق کشیدگی بڑھا دی ہے پاک فوج منہ توڑ جواب دے ،عالمی برادری بھارتی جارحیت ریاست دہشت گردی اور مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کے ارتکاب پر کارروائی کرے ،حکومت پاکستان سیاسی ،سفارتی اور عسکری محاذ پر یکساں حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے جارحیت کا جواب دے،تحریک کشمیر برطانیہ اور دیگر تنظیموں نے یورپ کی سطح پر بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کردیا ہے ،جماعت اسلامی پاکستان اول روز سے اس تحریک کی پشتیبان ہے لیکن موجودہ حالات میں پورے پاکستان میں بھرپور پروگرامات کر کے رائے عامہ منظم کی جس پر ہم تحریک کشمیر برطانیہ اور جماعت اسلامی پاکستان کی سرگرموں پر ان کی تحسین کرتے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک کشمیر ڈربی برانچ کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب،تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی،حریت راہنما الطاف بٹ ،محی الدین ڈار اور دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اس موقع پر تحریک کشمیر ڈربی برانچ کے صدر نے مقررین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ 27اکتوبرکو لندن میں بھارتی یوم سیاہ کے موقع پر برطانیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا مظاہرہ کیا جائے گا ،انہوں نے کہاکہ سفارتی محاذ کو زیادہ متحرک کرنے کی ضرورت ہے تا کہ عالمی حمایت حاصل کی جائے اور بھارت کے چلائے ہوئے پروپیگنڈے کا توڑ کیا جا سکے اور بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا جا سکے ہندوستان پے در پے جھوٹ بو ل کر دنیا کو گمراہ کررہا ہے ہندوستان کے جھوٹ کو دنیا کے سامنے لانے کے لیے سفارتی محاذ کو پہلے سے زیادہ متحرک کرنے کی ضرورت ہے عالمی سطح پر ہماری تنظیمیں کام کررہی ہیں ا ن کے کام کو باہم مربوط کر کے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے نسل نو کو اس تحریک سے وابستہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز ہاؤس آف کامن میں برطانیہ کے چالیس سے زائد ممبران پارلیمنٹ نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے جو سفارتی سطح پر بڑی کامیابی ہے برطانیہ اور یورپ کے دیگر ممالک کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ہمارا ساتھ دیں ہندوستان نے ساری دنیا کے سامنے عہد کیا تھا کہ وہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا ہندوستان کے خلاف اقوام متحدہ کے چپٹر7کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے اپنے حصے کا کام کرلیا ہے اب بیس کیمپ اور اسلام آباد حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس تحریک کو منزل تک پہنچائے اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اتحاد و اتفاق پیدا کرنا ہو گا قومی یکجہتی سے ہی ہم دشمنوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے نیلم کی سول آبادی پر فائرنگ کر کے نہتے لوگوں کو شہید کیا نیلم کے عوام کی قربانیاں وادی کی عوام کی قربانیوں کے برابر ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر