{AF}
مرکزی مجلس شوریٰ کا ی ہندوستان کی طرف سے سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ نیلم میں سول آبادی پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں اتفاق رائے سے قرارداد منظور کی گئی جس میں لکھا گیا ہے کہ مجلس شوریٰ کا یہ اجلاس ہندوستان کی طرف سے سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ نیلم میں سول آبادی پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اجلاس جموں وکشمیر کو ایک ناقابل تقسیم وحدت سمجھتا ہے اور واضح کرتا ہے کہ حق خودارادیت اور وحدت کشمیر پرکسی قسم کی سودے بازی قبول نہیں کی جائے گی اور بھارت کے مقبوضہ جموں وکشمیر اور لداخ سے متعلق 5اگست کے یک طرفہ فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کو واحد منصفانہ حل قرار دیتا ہے ،وفاقی حکومت متاثرین زلزلہ کی بھرپور امداد کرے فی کس25لاکھ متاثرین کو فوری معاوضہ دیا جائے ،مجلس شوریٰ کا یہ اجلاس بھارت کے اندر سے جموں وکشمیر کے حق میں بلند ہونے والی آوازوں کو خوش آئند قرار دیتا ہے اور بھارتی حکومت کی طرف سے ان آوازوں کو دبانے کے طرز عمل کی پرزور مذمت کرتا ہے ،مجلس شوریٰ کے اجلاس کی نظر میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں 78دن سے زائد عرصہ سے نافذ کرفیو اور کمیونیکیشن لاک ڈاؤن کے نتیجے میں پیدا شدہ انسانی المیہ پر عالمی برادری کا روئیہ ابھی تک وہ نہیں جو بھارت کو اس کے مظالم سے روکے اور حق خودارادیت کو واگزار کرنے پر مجبور کرے ،یہ اجلاس حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے پر دنیا کی حمایت کو زیادہ وسیع اور موثر بنانے کے لیے سفارت کاری کو زیادہ فعال بنائے آزاد حکومت کو تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے زیادہ موثر کردار ادا کرنے کے با اختیار بنایا جائے اور آزاد حکومت کو پوری ریاست کی نمائندہ حکومت بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں ،ہندوستان کے ساتھ سفارتی تعلقات معطل کیے جائیں اور افغانستان کے ساتھ ہندوستان کی ٹرانزٹ ٹریڈ پر پابندی لگائی جائے ،اجلاس آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سے مطالبہ کرتا ہے کہ آزاد خطے کو آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنانے کے لیے موثر حکمت عملی تشکیل دے اور اسمبلی کے اندر جملہ پارلیمانی جماعتوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے اور آزاد حکومت ایڈمنسٹریٹر برائے رائے شماری کا تقرر کرے ،سول ڈیفنس کی تربیت کا اہتمام کیا جائے یہ اجلاس جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے ملک کے بڑوں شہروں میں کشمیر بچاؤ مارچ کے انعقاد پر تحسین کرتے ہوئے توقع رکھتا ہے کہ وہ آزادی کی تحریک میں پشتیبانی کا حق ادا کریں گے ۔