{AF}
کشمیر کی آزادی کے لیے جو بھی جماعت جدوجہد کرے گی جے آئی یوتھ تعاون کرے گی ، نثار احمد شائق{/AF}
مظفرآباد( پ ر) جے آئی یوتھ آزادکشمیر کے صدر نثار احمد شائق نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لیے جو بھی جماعت جدوجہد کرے گی جے آئی یوتھ تعاون کرے گی ،لبریشن فرنٹ کے چکوٹھی مارچ کی حمایت کرتے ہیں لیکن اس مرحلے پر احتیاط کی ضرورت ہے ایسی سرگرمیاں اور نعرے نہ لگائے جائیں جن سے ہندوستان کو فائدہ پہنچے ،80لاکھ مقبوضہ کشمیر کے بھائی جو 15لاکھ فوج نے یرغمال بنائے ہوئے ہیں ان کی اور پورے کشمیرکی آزادی کے لیے مل کر جدوجہد کرنا ہو گی ،بھارت بڑا سامراج ہے اس کے خلاف قومی یکجہتی کی ضرورت ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ جے آئی یوتھ نے 21ستمبر چکوٹھی مارچ کی کال وسیع تر مفاد میں ملتوی کی ہے 11اکتوبر کو راولاکوٹ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام عز م جہاد کشمیر کانفرنس منعقد ہو گی اس موقع پر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ جے آئی یوتھ کے نوجوان چکوٹھی مارچ کے شرکاء کے ساتھ تعاون کریں ۔