{AF}
شہداء کے مقدس خون کے صدقے کشمیرمیں جلد آزادی کا سورج طلوع ہو گا ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
واہ کینٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیرڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ شہداء کے مقدس خون کے صدقے کشمیرمیں جلد آزادی کا سورج طلوع ہو گا ،کشمیری200سال سے آزادی کی جدوجہد میں مصروف ہیں ،ہندوستان،امریکہ اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کو شکست فاش اور حق کی فتح ہو گی ،آزادی کی تحریکوں میں یہ سب سے طویل تحریک ہے جہاں کے پیر و جوان جذبہ آزادی اور شوق شہادت سے سرشار ہیں ،کشمیریوں نے ہندوستان کا ناجائز قبضہ نہ پہلے تسلیم کیا تھا نہ اب کریں کشمیری تقسیم کشمیر کی ہر سازش ناکام بنائیں گے ،اہل پاکستان پشتیبانی کا حق ادا کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک محنت پاکستان کے سالانہ اراکین جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ تحریک محنت نے مطالعے کے کلچر کو عام کیا اس وقت ٹیکنالوجیز کی وجہ سے مطالعے کا کلچر ختم ہو رہا ہے ایسے میں تحریک محنت کی کوششیں اور کاوشیں قابل تحسین ہیں انہوں نے کہاکہ کشمیر میں 58دنوں سے کرفیو کی وجہ سے ادویات ،کھانے پینے کی اشیاء ،بچوں کا دودھ سب ختم ہو چکا ہے دیہاتوں ،شہروں اور قصبوں میں بسنے والوں کا اپنے عزیزوں سے کوئی رابطہ نہیں ہے ،وفات پا جانے والوں کو گھروں کے اندر دفنایا جارہا ہے ایسے میں اہل پاکستان کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے حکومت پاکستان اور پاک فوج اپنا مطلوبہ کردار ادا کرے ،کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کو سرسبز و شاداب کرنے والے دریاؤں میں شہداء کا مقدس لہو اور عفت مآب ماؤں بہنوں کے دوپٹے اہل پاکستان کی غیرت کو للکار رہے ہیں انہوں نے کہاکہ بیس کیمپ کے عوام اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے بے تاب ہیں عالمی برادری بڑے انسانی المیہ رونماہونے سے قبل اپنی ذمہ داریاں ادا کرے ۔