{AF}
ٹرمپ کی ثالثی سے امیدیں وابستہ کرنے والوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیں ،پوری قوم متحد اور متفق ہو کر دشمن کے خلاف فیصلہ کن معرکہ کے لیے تیار رہے ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی ثالثی سے امیدیں وابستہ کرنے والوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیں ،پوری قوم متحد اور متفق ہو کر دشمن کے خلاف فیصلہ کن معرکہ کے لیے تیار رہے ،کشمیر کے عوام گزشتہ 72سالوں سے حالت جنگ میں ہیں ،80لاکھ کشمیری گزشتہ 53دنوں سے محصور ہونے کے باوجود ان کے حوصلے بلند ہیں ایسی قوم کو مودی اور ٹرمپ شکست نہیں دے سکتے ،27ستمبر کو مظفرآباد میں کشمیر بچاؤ ریلی کے موقع پر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ،آزادکشمیر کی ساری سیاسی اور مذہبی جماعتیں آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر متفق اور متحدہیں ،فیصلہ کن کردار کے لیے فیصلہ کن فیصلہ کرنا ہو گا ،ان خیالات کااظہارانہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام مسلسل کرفیو کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں لیکن عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے نریندرمودی عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکے ہندوستان کے اندر دیگر مذاہب کے لوگوں کو جبراً ہندو بنایا جارہا ہے ،جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان دنیا پر دو ٹوک انداز سے واضح کریں کہ وہ مظلوموں کے ساتھ ہے یا ظالموں کے اگر عالمی برادری ظالموں کی پشت پناہی ترک نہیں کرتی تو اسلامی دنیا اور مظلوموں کو ساتھ ملا کر نئی اقوام متحدہ کی تشکیل کی جائے اور مظلوموں کی مل کر مدد کی جائے اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ مظفرآباد میں بھرپور طریقے سے کشمیر بچاؤ ریلی کا انعقاد کیا جائے گا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے ۔